پشاور(آئی این پی )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفرید ی نے آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ کیا‘انہوں پاک آرمی کے افسروں ‘نوجوانوں او ر متعلقہ سکول کے طلبہ سے ملاقات بھی کی۔ تقریب کا انعقاد کیاگیا جس سے شاہد آفرید ی نے خطاب کیا اور شہید طلباء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شاہد آفریدی نے طلبہ میں پشاور زلمی فاؤنڈیشن کی شرٹس اور کھیلوں کا سامان بھی تقسیم کیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر رہا ہوں ‘
نوجوان کرکٹرز کی رہنمائی کرتا رہوں گا تاکہ ان کی کارکردگی بہتر ہوسکے۔اے پی ایس کے پچاس طلبہ کو پاکستان سپر لیگ کے میچ دکھائے جائیں گے۔انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور یتیم بچوں کی کفالت میں مدد کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن بھرپور کردار ادا کرے گی۔