سرگودھا (آئی این پی) حکومت پنجاب نے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ممکنہ دہشتگردوں سے نمٹنے کی تیاری مکمل کرلی ہے اور اچانک مختلف سکولوں میں افسران کو چھاپے مارنے کا حکم دیدیا گیا ہے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل نہ کرنیوالے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ خفیہ اداروں کی جانب سے ممکنہ تخریبی کاروائیوں کے پیش نظر ملک بھر کے تمام شہروں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں
اور تمام پرائیویٹ و سرکاری سکولوں کے گردونواح میں سرچ آپریشن کا بھی حکم دیا گیا ہے تاکہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا جاسکے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کیلئے ضلع سرگودھا کی سکول و کالجز انتظامیہ نے حکومت سے خصوصی فنڈز طلب کئے ہیں تاکہ سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جاسکے۔