ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

’’پاکستان کی تاریخ میں سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ‘‘ لیگی حکومت نے مہربانیوں کے ریکارڈ توڑ دیے

datetime 28  جنوری‬‮  2017 |

لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب کی تنخواہوں میں سپیریئر ایگزیکٹو الائونس کے تحت پاکستان کی تاریخ کا ریکارڈاضافہ کردیا، چیف سیکرٹری کی تنخواہ میں چار لاکھ روپے جبکہ آئی جی پنجاب کی تنخواہ میں تین لاکھ75ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ، نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو گیا ۔

ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پنجاب کے دو افسروں کو سر سے پائوں تک نواز دیا جن میں پہلے نمبر پر چیف سیکرٹری پنجاب اور دوسرے نمبر پر آئی جی پولیس پنجاب ہیں ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے دونوں افسروں کی تنخواہوں میں اضافہ سپیریئر ایگزیکٹو الائونس کے تحت کیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی وزیراعلیٰ نے دستخط کرکے جاری کردیا ہے ، الائونس کے تحت چیف سیکرٹری کی تنخواہ میں چار لاکھ روپے جبکہ آئی جی پنجاب کی تنخواہ میں تین لاکھ 75ہزار روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ۔اضافہ الائونس کے بعد دونوں افسران کی تنخواہ پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ، اس اضافی الائونس کا اطلاق 26جنوری2017ء سے ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…