اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے آپریشن ضرب عضب کی بنیاد رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی کی خدمات کو سراہا ہے تفصیلات کے مطابق سنگجانی انٹرچینج کے افتتاح کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنگجانی انٹرچینج کا منصوبہ سول ملٹری کوآرڈنیشن کی بہترین مثال ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی نے آپریشن ضرب عضب کی بنیاد رکھی جس سے نہ صرف پاک فوج بلکہ پاکستان کو کامیابیاں ملیں۔ واضح رہے کہ نبی کریم ﷺ کی تلوار عضب کے نام سے منسوب پاک فوج کا آپریشن پاکستان میں موجود دہشت گردوں کے مزموم مقاصد کا قلع قمع کرنے کیلئے کیا گیا جس میںافواج پاکستان کو 100فیصد کامیابی مل۔