منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ہمت ہے سامنے آئو ۔۔ دشمنوں کو کھلا چیلنج ‘‘ پاک فوج اب کون سا انتہائی خوفناک ہتھیار تیار کرنے جا رہی ہے ؟

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) شپ یارڈ میں چین کے تعاون سے 1500 ٹن وزنی اور 95 میٹر لمبے بحری جہاز کی تیاری کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چین کے تعاون سے تیار ہونے والے جہاز کا وزن 1500 ٹن جبکہ اس کی لمبائی 95 میٹر ہے۔بحری جہاز کو جدید اسلحے اور خود کار دفاعی سامان سے لیس کیا جائے گا.

26 نوٹیکل مائیل کی رفتار سے سفر کرنے والا میری ٹائم پیٹرول ویزل جہاز کھلے پانیوں میں گشت، سیکیورٹی آپریشن، ریسکیو اور سی پیک کی حفاظت پر مامور ہوگا۔اس حوالے سے کراچی شپ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا کہ سی پیک ناصرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا اس لئے میری ٹائم سیکیورٹی کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت دفاعی پیداوار کے اخراجات پورے کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے اور نئی شپ یارڈ کا قیام بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ کے ایم ڈی رئیر ایڈمرل ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم کیلئے 6 جہاز تیار کئے جارہے ہیں جن میں 2 جہاز چین میں تیار ہوکر پاکستان پہنچ چکے ہیں جب کہ 4 کراچی شپ یارڈ میں چین کے تعاون سے تیار کئے جائیں گے۔ یہ جہاز پاکستان کے معاشی زون اور سمندر کی سیکیورٹی کے لئے مددگار اور معاون ثابت ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…