پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

نوازشریف یا آصف زرداری،کس نے ملک کو زیادہ نقصان پہنچایا؟عمران خان کا سوال پر حیرت انگیز جواب

datetime 27  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے آج تک وزیراعظم اور ان کے پارٹی کے ممبران کے خلاف غلط زبان استعمال نہیں کی ، کرپٹ کو چور کہنا گالی نہیں ہے ، نوازشریف پر کرپشن کے12کیسز ہیں ، وہ خوش قسمت رہے کہ ان کی جماعت بھی کرپٹ تھی ورنہ وہ نوازشریف کو کرپشن میں پکڑ لیتے ،شریفوں نے آصف زرداری سے زیادہ ملک کو نقصان پہنچایا ہے

، ملک تباہ ہو رہا ہے اور ملک کے تمام ادارے ان کیلئے کام کر رہے ہیں ۔وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں وزیراعظم جوابدہ ہوتا ہے ، سابق برطانوی وزیراعظمڈیوڈ کیمرون نے پانامہ انکشافات پر پارلیمنٹ میں آکر جواب دیا،میں نے آج تک ان کے خلاف غلط زبان استعمال نہیں کی ، نوازشریف کو این آراو دے کر 10سال کیلئے باہر بجھوادیا۔ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف آخری سانس تک جاؤں گا ،اسحاق ڈار نے اقرار کیا کہ نوازشریف کیلئے پیسہ باہر بھیجتا تھا،ایمنسٹی اسکیم سے حکومتی عہدیدار خود فائدہ اٹھاتے ہیں ، شہبازشریف نے شریفوں کو 5شوگر مل لگانے کی اجازت دی ،انہوں نے اجازت اس جگہ دی جہاں مل نہیں لگ سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور حسنی مبارک میں کوئی فرق نہیں ، ملک کے سارے ادارے انہوں نے برباد کر دیے ہیں ، ملک تباہ ہورہا ہے اورتمام ادارے ان کے لئے کام کر رہے ہیں ، نیب میں صحیح آدمی لگایا جائے تو یہ پکڑے جائیں ، شریف خاندان کو نہیں پتا تھا اللہ کی پکڑ پانامہ کی صورت میں آنے والی ہے ، عدالت کہہ رہی ہے جن کے فلیٹس ہیں انہوں نے ثبوت نہیں دیے ،ملک کی پارلیمنٹ اور ادارے کسی کام کے نہیں ، تمام اداروں میں انہوں نے اپنے آدمی بٹھا دیے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں درباری بٹھا دیا ہے

جسکی وجہ سے قومی اسمبلی میں ہنگامہ ہوا، نیب کے مطابق ملک میں دن کی کرپشن 12ارب ہے ، بڑی کرپشن کے خاتمے تک کرپشن ختم نہیں ہوسکتی ،جو ان کے اردگرد ہیں وہ کرپشن کر رہے ہیں ، اورنج ٹرین پر آڈٹ کریں اس پر کرپشن ہوگی ، پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے کرپشن کو بڑا ایشو بنایا ہے

۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں جو فیصلہ آئے گا قبول کریں گے ، پانامہ کیس میں جو بھی فیصلہ آئے گا پاکستان کی جیت ہوگی ۔عمران خان نے کہا کہ میں پانامہ کیس الیکشن کے لئے نہیں بلکہ ملک کی بہتری کیلئے لڑ رہاہوں ،پہلی بار وزیراعظم کی تلاشی لی جا رہی ہے اور وزیراعظم قطری خط کے پیچھے چھپ رہے ہیں ، یہ تو ملک کے مستقبل پر زنجیریں ڈال رہے ہیں ، کرپشن کے خاتمے بغیر ملک کا مستقبل روشن نہیں ہوسکتا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…