جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

حافظ حسین احمدکے بارے میں افسوسناک خبر ،بیرون ملک علاج کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 27  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ/ کراچی ( آئی این پی ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے اعلیٰ قیادت کی جانب سے بیرون ملک علاج کی پیشکش مسترد کر دی ، گردوں کے عارضے کے باعث کراچی کے ایک ہسپتال میں کئی کئی گھنٹے ڈائلاسز جاری، ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں حافظ حسین احمد کی صحتیابی کیلئے دعائیں کی گئیں،

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد کئی ماہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ہیں ، انہیں کچھ عرصہ قبل کراچی کے ایک ہسپتال میں ایمرجنسی میں تشویشناک حالت میں لا کر آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جہاں پر ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا علاج کیا ، حافظ حسین احمد کے صاحبزادے ظفر حسین بلوچ نے سینئر صحافی نثار علی خان کو بتایا کہ طویل علاج اورگردوں کے ڈائلاسز کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اب بھی وہ ہسپتال میں داخل اور زیر علاج ہیں، دریں اثناء4 جے یو آئی کی اعلیٰ قیادت نے کئی بار ان کی عیادت کی اور انہیں علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کا کہا مگر حافظ حسین احمد نے یہ کہہ کر اعلیٰ قیادت کی بیرون ملک علاج کی پیشکش مسترد کر دی کہ کروڑوں پاکستانیوں کا علاج پاکستان میں ہوتا ہے اور کروڑوں کو ہی یہاں علاج کی سہولیات میسر نہیں ہیں ،جہاں پر میرے ملک کے عوام کا علاج ہوتا ہے میں بھی اپنا علاج وہیں سے کراؤں گا ادھر مقامی تنظیموں نے نماز جمعہ کے اجتماعات میں حافظ حسین احمد کی صحتیابی اور طویل العمری کیلئے دعائیں کی ہیں اور کہا ہے کہ حافظ حسین احمد جے یو آئی سمیت پورے ملک کیلئے سرمایہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔دیگرسیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اورکارکنوں نے بھی جے یوآئی (ف) کے رہنماحافظ  حسین احمد کےلئے نیک تمنائوں کااظہارکیاہے اور ان کی جلدصحت یابی کےلئے دعابھی کی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…