بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر یہ کام نہ ہوا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی ، وزیراعظم بڑا اعلان کر دیا

datetime 27  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے مستقبل کا دارومدار سائنس اور ریاضی میں مہارت پر ہے‘ تاریخ میں بہت بڑے بڑے مسلمان سائنسدان اور موجد پیدا ہوئے‘ احساس ہے کہ آنے والے دور میں معاشی میدان میں سخت مقابلہ ہوگا‘ دقیانوسی اور غیر سائنسی طریقہ کار سے معیشت اور صنعت آگے نہیں بڑھے گی‘ سکولوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنا

 

میرے خواب کی تعبیر ہے‘ علم کی روشنی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو راہ دکھائے گی‘چیلنجز کے باوجود اختلافات سے بالاتر ہو کر تعلیم پر توجہ دینا ہوگی‘ بچوں کے مستقبل کے لئے مل کر لائحہ عمل بنانا ہے ورنہ تاریخ معاف نہیں کرے گی۔جمعہ کو یہاں اکیسویں صدی کا مضبوط پاکستان کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب کا موضوع بہت اہم ہے۔ ریاضی اور سائنس ہمارے لئے اجنبی اصطلاحات نہیں۔ ہمارے مستقبل کا دارومدار سائنس اور ریاضی میں مہارت پر ہے۔ ہمارا تہذیبی ورثہ ہزاروں برسوں پر محیط ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں جگہ جگہ تحقیق اور غور و فکر کی تلقین کی گئی ہے۔ حضورؐ کے وسیلے سے پوری دنیا میں نور پھیلا۔ تاریخ میں بہت بڑے بڑے مسلمان سائنسدان اور موجد پیدا ہوئے گزشتہ صدیوں میں بو علی سینا اور البیرونی جیسے ماہرین کا کلیدی کردار رہا ہے۔ سیاسی اور سماجی بیداری کی مہم میں سرسید احمد خان نے انتھک محنت کی۔ ماضی میں توانائی اور خوراک کے تحفظ کے شعبوں پر توجہ نہیں دی گئی۔ بچوں کے مستقبل کے لئے مل کر لائحہ عمل بنانا ہے ورنہ تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ احساس ہے کہ آنے والے دور میں معاشی میدان میں سخت مقابلہ ہوگا۔ دقیانوسی اور غیر سائنسی طریقہ کار سے معیشت اور صنعت آگے نہیں بڑھے گی۔ افرادی قوت سائنسی اصولوں کے مطابق نہ ہوئی تو بدلتی دنیا کا مقابلہ نہیں کرپائیں گی۔

 

بطور وزیراعظم ذمہ داری ہے کہ بچوں کو علم کی روشنی سے منور کروں۔ انہوں نے کہا کہ علم کی روشنی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو راہ دکھائے گی۔ وفاق میں سکولوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنا میرے خواب کی تعبیر ہے۔ قابل اساتذہ کی نگرانی میں نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کیا جائے گا۔ ہمیں چیلنجز کے باوجود اختلافات سے بالاتر ہو کر تعلیم پر توجہ دینا ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزارت کیڈ اور سکولوں کے

 

اساتذہ آج پیش کی جانے والی رپورٹ کا جائزہ لیں ادارے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد حکمت عملی مرتب کریں چاہتا ہوں کہ نونہال ایسی تعلیم حاصل کریں جس سے وہ ہر شعبے میں رہنمائی کرسکیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…