ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قومی اسمبلی میں لڑائی کا ذمہ دار کون نکلا؟ پہلا تھپڑ کس نے مارا؟ حقیقت منظر عام پر

datetime 27  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں لڑائی کرانے کے ذمہ دار سابق وفاقی وزراءکے بیٹے اور بھائی نکلے، سابق وفاقی وزیر شرافگن نیازی کے بیٹے امجد نیازی نے شاید خاقان عباسی کو تھپڑ مار کر لڑائی کا آغاز کیا۔سابق وفاقی وزیر یاسین وٹو کے بھائی معین وٹو نے اس دوران فوری امجد نیازی کو تھپڑ مار کر بدلہ لے لیا، اس کے بعد ن لیگ اور پی ٹی آئی کےا رکان کے درمیان لڑائی

شروع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں لڑائی کا آغاز سابق وفاقی وزیر کے قریبی رشتہ داروں نے کرایا، لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب میانوالی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن نیازی (مرحوم) کے صاحبزادے امجد نیازی نے ایوان میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کو تھپڑ دے مارا، اس پر قریبی موجود سابق وفاقی وزیر یاسین خان وٹو کے بھائی اور اوکاڑہ سے رکن قومی اسمبلی معین وٹو نے بدلہ لیتے ہوئے فوری امجد نیازی کو ایک تھپڑ رسید کردیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…