اسلام آباد(آئی این پی) حج کرپشن کیس کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ہوئی۔ احمد فیض کو ایف آئی اے نے اسپشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش کیا۔ مرکزی ملزم احمد فیض سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کا فرنٹ مین تھا جبکہ حج کرپشن کیس کا آخری ملزم بھی تھا۔اس سے پہلے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی اور سابق جوائنٹ سیکرٹری مذہبی امور آفتاب الاسلام کو بارہ، بارہ سال قید جبکہ سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کو مجموعی طور پر 30 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔