منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’جو کام شہزادہ سلیم نے انار کلی کیلئے نہیں کیا وہ قطری شہزادے نے کر دکھایا‘‘

datetime 27  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ نواز شریف کو بچانے کیلئے جتنے خط قطریوں نے لکھے اتنے تو شہزادہ سلیم نے انارکلی کو بھی نہیں لکھے تھے ، انہوں نے الزام عائد کیا کہ قطر میں پاکستانی سفیر نواز شریف کا ذاتی ملازم ہے جو ایل این جی معاہدے اور جعلی دستاویزات بنانے کیلئے بھیجا گیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹکے باہر

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما سکینڈل کے بعد نواز شریف کو بچانے کیلئے قطریوں کے لمبے لمبے خط آ رہے ہیں ، ایسے خط تو شہزادہ سلیم نے بھی انارکلی کو نہیں لکھے تھے ، سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت ضرور نکلے گا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مبارک ہو نواز شریف صاحب آپ کی تمام خرید و فرخت کے پیچھے قطری چہرہ نظر آ رہا ہے ، ایل این جی کا معاہد جس کی کی قیمتوں کی بھنک نہیں دیتے یہ سب قطری مسئلہ ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں قطر میں پاکستان کا سفیر کون ہے ، وہ دفتر خارجہ کا یا سول سروسز کا ملازم نہیں بلکہ نواز شریف کا ذاتی ملازم ہے ، قطرمیں پاکستانی سفیر کو صرف ایل این جی کے معاہدے کرنے کیلئے اور جعلی دستاویرات بنانے کیلئے بھیجا گیا۔شیخ رشید کے پانامہ لیکس کیس بارے شہزادہ سلیم اور انارکلی کے حوالے سے بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ نواز شریف کو بچانے کیلئے جتنے خط قطریوں نے لکھے اتنے تو شہزادہ سلیم نے انارکلی کو بھی نہیں لکھے تھے ، انہوں نے الزام عائد کیا کہ قطر میں پاکستانی سفیر نواز شریف کا ذاتی ملازم ہے جو ایل این جی معاہدے اور جعلی دستاویزات بنانے کیلئے بھیجا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…