منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی بھی بہت دور کی سوچتے ہیں! پاکستانی تھنک ٹینک دنیا کے 60 بہترین تھنک ٹینکس میں کس نمبرپر پہنچ گیا؟جانیئے

datetime 26  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی ) پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی ) کو دنیا کے 60 بہترین تھنک ٹینکس اور جنوب مشرقی ایشیا و بحرالکاہل کے ممالک میں 15ویں نمبر پر قرار دیا گیا۔ دنیا کے مختلف شعبوں میں ریسرچ کرنے واے تھینک ٹینکس میں ایس ڈی پی آئی کو 42ویں پوزیشن حاصل ہے۔

اس امر کا اظہار ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائرکٹر ڈاکٹر عابد سلہری نے ’گلوبل گو ٹو تھینک ٹینکس‘ کے ایڈیشن برائے 2016سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا جس کا اہتمام دنیا کے دوسرے دارالحکومتوں میں ایک ساتھ کیا گیا۔ڈاکٹر عابد سلہری ے کہا کہ یہ فہرست دنیا کے 6846تھینک ٹینکس کی رینکنگ کی بنیاد پر کی گئی جنہیں دنیا بھر سے ممتاز ماہرین، پالیسی سازوں اور عوامی فکری رہنماؤں کی جانب سے نامزد کیا گیا۔یہ درجہ بندی یونیورسٹی آف پینیسلوینیاکا تھینک ٹینک و سول سوسائٹی پروگرام سالانہ بنیادوں پرجاری کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی کا عالمی درجہ بندی میں 55ویں پوزیشن حاصل کرنا اور دنیا کے 60بہترین تھینک ٹینکس میں شامل ہونا پورے پاکستان کے لیے قابل فخر بات ہے جبکہ اس سے پاکسان میں آزادانہ تحقیق کی اہمیت بھی اجاگر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی اس سال عالمی درجہ بندی میں اہم پوزین حاصل کرنے کے فخر کے ساتھ اپنی سلور جوبلی منا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پالیسیوں کی خامیاں دور کرنے اور سیاسی قیادت کو رہنمائی بہم پہنچانے میں کردار کے حوالے سے تھینک ٹینکس کی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھینک ٹینکس نہ صرف عوامی ضروریات اور مطالبات بلکہ پالیسیوں کے جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر اثرات کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھینک ٹینکس کا یہ کردار شواہد اور تجزیے کی بنیاد پر پیش کیے پالیسی حل پر ہوتا ہے ۔ جاری ہونے والی رینکنگ میں واش کی درجہ بندی میں ایس ڈی پی آئی دنیا میں 43ویں، ماحولیاتی پالیسی کے حوالے سے 65ویں پالیسی اور معیار کی ضمانت ، پالیسیوں اور طریقہ ہائے کارکے حقیقت پر مبنی ہونے کے ضمن میں 43 ویں پوزیشن پر رکھا گیا۔ سماجی پالیسی کے حوالے سے ایس ڈی پی آئی کو 99ویں نمبر، ادارہ جاتی شریک کار کے ضمن8ن میں 61ویں، میڈیا کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے 60ویں اور سوشل میڈیا کی درجہ بندی میں دنیا میں 83واں نمبر رہا۔ دنیا کے 6846تھینک ٹینکس میں پالیسی ایڈووکیسی اور آؤٹ ریچ کے ھوالے سے ایس ڈی پی آئی کا نمبر 65واں رہا۔ داکٹر عابد سلہری نے ان حقائق کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی آئی کو امریکہ سے باہر تھینک ٹینکس مین مجموعی طور پر 104ویں درجہ بندی بھی حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی کی یہ کامیابی اس کی پر لگن ٹیم اور قیادت کے علاوہ اس کی تحقیق اور لایسیوں کے ضمن میں روا آزادنہ فکر، معاملات سے متعلقہ ہونے، ساکھ اورغیر جانبداری کی مرہون منت ہے۔ا نہوں نے کہا کہ حکومت، سول سوسائٹی ، سیاسی جماعتوں اور شعبہ تدریس کی جانب سے اس کے معیار ی کام کے حوالے سے قبولیت حاصل ہونا ، ایس ڈی پی آئی کے لیے قابل فخر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…