پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کے معروف ترین بینک میں1.8ارب کا فراڈ،انکشاف نے کھلبلی مچادی

datetime 26  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں حبیب بینک سے جعلی اکاوئٹ کے ذریعے 1.8ارب روپے منتقل کیے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے، کمیٹی نے ایف آئی اے اسٹیٹ بینک اور حبیب بینک سے معاملہ پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی،کمیٹی کوحبیب بنک لمیٹیڈ کے حکام اور قائم مقام صدر نیشنل بنک کی جانب سے آ گا ہ کیا گیا ہے کہ 1.5 ارب کا فراڈ نیشنل بنک ، حبیب بنک اور متروکہ وقف املاک کے ملازمین کی ملی بھگت سے کیا گیا ،

فراڈ کی انکوائیر ی ایف آئی اے کر رہا ہے جبکہ اسٹیٹ بنک ، نیشنل بنک اور حبیب بنک بھی محکمانہ انکوائر ی کر رہے ہیں، چین میں نیشنل بنک کی برانچ کھولنے کیلئے اسٹیٹ بنک پاکستان سے منظوری حاصل کرلی گئی ہے جبکہ چین سے منظوری کے لیے درخواست دے دی ہے منظوری چھ ماہ تک ہوجائے گی جبکہ نیب حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ نیشنل بنک کی بنگلہ دیش کی برانچ میں فراڈ کے حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے ایک ماہ تک ریفرنس فائل کردیا جائے گا۔کمیٹی نے اسٹیٹ بنک کو بنکوں کی جانب سے لو گوں سے پرانے ڈالر کے نو ٹوں کو قبول نہ کرنے کے حوالے سے خبروں کو نو ٹس لے کر معاملہ حل کر نے کی ہدایت کر دی ۔جمعرات کو ء سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی صدار ت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں حبیب بنک لمیٹیڈ کے حکام نے ڈیڑھ ارب کے فراڈ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ1.5 ارب کا فراڈ نیشنل بنک ، حبیب بنک اور متروکہ وقف املاک کے لوگوں نے دوسال میں 24ٹرانزیکشن میں کیا ۔نیشنل بنک سے صدف اور اس کے شوہر اور ہماری برانچ مینجر شامل تھے

ان تینوں کے نام 47جائیددادیں ظاہر ہوئی ہیں۔ فراڈ کی انکوائیر ی ایف آئی اے کر رہا ہے جبکہ اسٹیٹ بنک ، نشنل بنک اور حبیب بنک بھی انٹرنل انکوائیر ی کر رہے ہیں۔ کمیٹی نے چاروں اداروں کی انکوائیری رپورٹ طلب کرلی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اسٹیٹ بنک ہر بنک کا آڈٹ کرتا ہے دوسا ل تک یہ ٹرانزیکشن ہوتی رہی اسٹیٹ بنک اور متعلقہ بنک فراڈ سے لاعلم رہے ۔ حبیب بنک حکام نے کہا کہ مین اکاؤنٹ نیشنل بنک میں تھا وہیں سے ہدایات آتی تھیں۔ فیڈرل کنسولیڈیٹ فنڈ کے قیام کے لیے ڈرافٹ بنانے کے حوالے سے جوا ئنٹ سیکرٹری خزانہ نے کمیٹی کو بتایا کہ ایک کمیٹی بن گئی ہے ۔ ایکٹ کا ڈرافٹ بنانے میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔ جس پر کمیٹی نے چارماہ کے اندر ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ قائم مقام صدر نیشنل بنک نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ چین میں نیشنل بنک کی برانچ کھولنے کیلئے اسٹیٹ بنک پاکستان سے منظوری حاصل کرلی گئی ہے جبکہ چین سے منظوری کے لیے درخواست دے دی ہے منظوری چھ ماہ تک ہوجائے گی۔ اراکین کمیٹی نے نیشنل بنک آف پاکستان میں ملازمین کی پروموشن اور خالی پوسٹوں پر تقرری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل بنک حکام کو ہدایت کی کہ نئی تقرری کے لیے بنکوں میں کام کرنے والوں کو ترجیح دی جائے ۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ نیشنل بنک قومی ادارہ ہے ۔ نیشنل بنک سے عوام کو فائدہ پہنچنا چاہیے مگرنئے کنٹریکٹ میں سیاسی انتقام کی پالیسی کو نہیں اختیار کرنا چاہیے ۔ بہت سے لو گ 60سال کی عمر کے بعد بھی نئے کنٹڑیکٹ پر کام کررہے ہیں۔ اور جس کی نیشنل بنک کے چیئرمین نے بھی بہتر کارکردگی کو تسلیم کیا تھا اس کو نیا کنٹریکٹ نہیں دیا گیا۔ کمیٹی نے بھی اس کی حمایت کی تھی۔

اس طرح کے فیصلے خود حکومت کے لیے بد نامی کے باعث بنتے ہیں نجم قصوری کے معاملے کے حوالے سے اسٹیٹ بنک حکام نے کہا کہ بنک رقم دینے کو تیار ہے ۔دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔ اور کمیٹی کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

نیب حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ نیشنل بنک کی بنگلہ دیش کی برانچ میں فراڈ کے حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے ایک ماہ تک ریفرنس فائل کردیا جائے گا۔کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز محسن خان لغاری ، نسرین جلیل ، سردار فتح محمد محمدحسنی کے علاوہ قائمقام صدر نیشنل بنک ، وزارت خزانہ ، نیب ، حبیب بنک لمیٹیڈ کے حکام نے شرکت کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…