عبدالرحمان عرف بھولا کے انکشافات،اہم سیاسی رہنما کی گرفتاری کا حکم

26  جنوری‬‮  2017

کراچی(آئی این پی) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا ضمنی چالان منظورکرتے ہوئے حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے رابطہ کرنے اور رؤف صدیقی کوشامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا ضمنی چالان منظورکرلیا

جس کے مطابق گرفتارملزم عبدالرحمان عرف بھولا نے 25 کروڑ روپے بھتہ نہ ملنے پر فیکٹری جلانے کا اعتراف کیا ہے جب کہ دوسری جانب رحمان عرف بھولا نے اپنے بیان سے مکرتے ہوئے فیکٹری میں آگ لگانے سے انکارکردیا ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر رحمان بھولا کا کہنا تھا اسے کیس میں پھنسانے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے اس نے کوئی اعترافی بیان دیا اور نہ ہی فیکٹری میں آگ لگائی،ادھر رؤف صدیقی کا کہنا ہے عدالت کی طرف سے طلب کیے جانے پر وہ ضرور پیش ہوں گے،جبکہ پولیس چالان میں بتایا گیا ہے رؤف صدیقی اورحماد صدیقی نے مقدمے سے دستبرداری کے لیے فیکٹری مالکان سے رقم بھی وصول کی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…