جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

یہ 200سال سے قبروں کی کمائی کھا رہے ہیں، ان کی دستار بندی کسی گورے نے کی تھی؟سینئرسیاستدان نے شاہ محمودقریشی پرناقابل یقین وسنگین الزام لگادیا

datetime 26  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ آصف کی تحریک انصاف اور جماعت اسلامی پر شدید تنقید ، قبروںکی کمائی کھانے والے اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے تو اپنی تین نسلوں کا منی ٹریل دے دیا ہے، یہ اپنی سیاست کا منی ٹریل دیں سسٹم کی پائیداری اور عدالت کے احترام کی وجہ سے حساب دے رہے ہیں 20کروڑ عوام نے نواز شریف کو استحقاق دیا ہے ۔

تحریک آزادی سے لے کر پاکستان بننے تک اور پھر پاکستان بننے سے لے کر اب تک جماعت اسلامی ہمیشہ غلط راستے پر رہی یہ تین صوبوں میں مختلف جماعتوں کے حلیف ہیں جمعرات کو پارلیمنٹ میں وزیراعظم کی جانب سے تحریک استحقاق مجروح کرنے کے حوالے سے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے جیسی زبان استعمال کی وہ ٹھیک نہیں تھی۔ گزشتہ 5سال میں ہم پیپلز پارٹی کے مخالف تھے یہ ہم سے منی ٹریل پوچھتے ہیں ہم ان سے ان کی سیاست کا ٹریل پوچھتے ہیں۔ میاں نواز شریف نے3نسلوں کا حساب دیا ہے۔ ان کے والد 1989سے حساب دے رہے ہیں۔ یہ 200سال سے قبروں کی کمائی کھا رہے ہیں۔ ان کی دستار بندی کسی گورے نے کی تھی۔ قبر میں پڑے بزرگ کی ناجائز اولاد ہے۔ اپنا ماضی تو دیکھے کسی ایک جگہ پر نہیں تھی۔ عمران خان نے ہر کیس میں مفت کا وکیل کیا ہے۔ سلمان راجہ جب ہمارے وکیل ہیں تو ان کو چبھتا ہے ۔ ہم نے اپنے بزرگوں کا منی ٹریل دیا ہے۔ ان کے لیڈروں کا منی ٹریل تو پوچھا جائے۔ جس طرح نواز شریف نے ٹریل دیا ہے یہ بھی دے ان کا حرام اور حلال اسٹیبلس کرے۔

میرے لیڈر کے خلاف نعرے لگاتے ہیں عمران خان آ گیا تو ایک لفظ بھی بول جائے۔ جماعت اسلامی کے لیڈر اور وکیل کا عدالت نے تہس نہس کر دیا اگر نواز شریف کے وکیل عدالت میں جاتے ہیں تو پہلے ہم مسلم لیگ ن کے وکیل ہیں۔ ہم چار لوگ جاتے ہیں ان کا تو پورا ٹبر وہاں آتا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر سے ایوان کا تقدس مجروح نہیں ہوا ۔ شاہ محمود کے نعروں سے ایوان کا تقدس مجروح ہوا ہے۔ انہوں نے ایوان، ٹی وی سٹیشن پر حملہ کیا۔ تحریک انصاف بائیکاٹ میں تنخواہیں لیتے ہیں لوگ اپنے اصولوں کے لئے بڑی قربانیاں دیتے یہں۔ عمران خان نے مشرف کی حکومت کو قانونی کہا تھا۔ ہم نے نیب اور پولیس کو ہتھکریوں سمیت حساب دیا تھا۔ قبروں کی کمائی کی تلاشی دیں کئی کئی کروڑ ٹیکس ادا کرتے ہیں جب یہ نوکریوں سے نکالے جا رہے تھے 1969-70ء اس نواز شریف کی فیکٹری میں 10ہزار ملازم تھے۔ اس ملک میں کسی نے کیا احتساب دیا ہے۔ سسٹم کی پائیداری ، عدالت کے احترام کی وجہ سے حساب دے رہے ہیں ۔ کرسیاں پہلے بھی چھینی گئی ہیں۔ اقتدار کی منزلوں کو3دفعہ حاصل کیا ہے یہ منزلیں ہمارے لئے نئی نہیں ہیں۔

شاہ محمود قریشی تو چوتھے دن ہی پرویز الٰہی کو کہہ رہے تھے کہ جیل سے نکالو۔ انہوں نے سفارش کروائی پھر جا کر جلا کیا۔ آج انہوں نے میرے لیڈر کے خلاف نعرے لگوائے ہیں انہوں نے کنٹینر پر کھڑے ہو رک ایوان کو گالی دی تھی تحریک آزادی سے پاکستان بننے تک جماعت اسلامی ہمیشہ غلط راستے پر رہی ۔ وزیراعظم ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران سراج الحق مجھ سے پوچھتے ہیں کہ فوج آپ کے ساتھ ہے ہم نے کہا جی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کس شخص کے حلیہ پر نہیں جانا چاہیئے چیک کریں یہ ڈبل شاہ تو نہیں یہ لوگوں کے ساتھ دو نمبر کر رہے ہیں لوگوں کے زکوۃ کا پیسہ فرانس لے جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عوام نے تیسری دفعہ وزیراعظم بنایا ہے یہ سب سے بڑا استحقاق ہے ۔ اور یہ استحقاق آئندہ بھی نواز شریف کو حاصل رہے گا۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ 2006ء میں ہم نے صلح کر لی تھی۔ تین لیڈر اپنا منی ٹریل بتا دیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان جیسا بد تمیز آدمی پاکستان میں پیدا نہیں ہوا انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت طوفان بدتمیزی کیا ہے ان کا اطلاق ان پر ہونا چاہیئے۔ انہوں نے نام نہاد تحریک استحقاق کی آڑ میں آکر یہ اقدام کیاہ ے۔ نواز شریف صادق اور امین شخص ہے انہوں نے وضاحت کے ساتھ بیان دیا تھا اور عدالت میں ان سے بڑھ کر وضاحت کے ساتھ بیان دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے آج کے کام کی باقاعدہ منصوبہ بندی کر رکھی تھی یہ کام انہوں نے گزشتہ اجلاس میں کرنا تھا مگر ہم نے سکون سے کام لیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…