پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

قومی اسمبلی میں ہاتھاپائی ،اگرحکومت نے یہ کام نہ کیاتو۔۔۔شاہ محمودقریشی نے سخت دھمکی دیدی

datetime 26  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں ہاتھاپائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین ورکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج حکومتی ارکان نے نوازشریف سے وفاداری دکھانے کےلئے حملہ کیا۔ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ حکومتی ارکان کونازیبااشارے دینے زیب نہیں دیتے ۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے متفقہ طورپرتحریک استحقاق پیش کی تھی جس کوحکومت نے بلڈوزکرنے کی کوشش کی ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اگرتحریک استحقاق پربحث نہ کرنے دی گئی توایوان کی کارروائی ایک لمحے کےلئے نہیں چلنے دینگے ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی ارکان نے ایسی غنڈے گردی کی مثال قائم کی جوکہ کسی آمرکے دورمیں بھی نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی ارکان نے ہمارے ارکان پرحملہ کرنے کی کوشش کی ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کے ہماری طرف بڑھنے کی وجہ سے ہاتھاپائی کاسلسلہ شروع ہوا۔انہوں نے کہاکہ آج اسمبلی میں ایسارویہ اپنایاگیاجیساکہ گوجرانوالہ میں کوئی دنگل ہورہاہو۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج پوری اپوزیشن پرحملہ کیاگیاجس پرپیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتوں نے ہماراساتھ دیا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کل ایک نکاتی ایجنڈے کے تحت ایوان میں آئے گی ۔انہوں نے کہاکہ ایوان حکومت کی مرضی سے نہیں بلکہ قانون کے مطابق چلے گا۔قومی اسمبلی میں ہاتھاپائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین ورکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج حکومتی ارکان نے نوازشریف سے وفاداری دکھانے کےلئے حملہ کیا۔ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ حکومتی ارکان کونازیبااشارے دینے زیب نہیں دیتے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…