اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک نے ایف آئی اےکو اعلیٰ عدلیہ کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں ملوث افراد کا ریکارڈ مانگنےکے خط پرجواب دیدیاہے ۔فیس بک انتظامیہ نے اپنے جواب میں کہاہے کہ ایف آئی اے کے لکھے گئے خط کے مطابق یہ مقدمہ ایک سیاسی مسئلہ ہے ، لہٰذا ریکارڈ فراہم نہیں کر سکتے۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی تصاویرکا اس طرح کا استعمال پاکستان میں جرم ہوگا لیکن امریکہ میں نہیں ہے اور نہ پاکستان کا امریکہ کے ساتھ کوئی ایسا معاہدہ ہے ، اس لئے رِیکارڈ نہیں دے سکتے۔واضح رہے کہ فیس بک پروزیراعظم نوازشریف ،صدرممنون حسین اورگورنرخیبرپختونخواقبال ظفرجھگڑاکی ایک پرانی تصویرمیں اقبال ظفرجھگڑاکوچیف جسٹس میاں ثاقب نثارظاہرکیاگیاتھاجس پراعلی عدلیہ نے اس کاسخت نوٹس لیاتھااس سلسلے میں ایف آئی اے نے گرفتار ملزموں کا سوشل میڈیاکا ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے فیس بک انتظامیہ کو خط لکھا تھا۔