پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

برطانوی اورجرمن اخبارات ،مریم نوازکوبڑاچیلنج ،عمران خان نےاہم سرکاری ادارے پرایک مرتبہ پھرالزام لگادیا

datetime 26  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے اصل دستاویزات حکومت کے پاس ہی ہیں، اگر مریم نواز ٹرسٹی ہیں تو انکے پاس ثبوت ہونے چاہئیں۔ ہم عدالت کی مدد کررہے ہیں، ایف بی آر نئے کاغذات تیار کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران نے کہا اب تک کی گفتگو ہماری جمع کرائی گئی دستاویزات پر ہورہی ہے

۔ہم تو وہ دستاویزات دے رہے ہیں جو ہمیں ملتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق فلیٹس شریف خاندان کی ملکیت ہیں، مریم نواز اصل مالکہ ہیں۔ بی بی سی کی ڈاکومنٹری میں بھی فلیٹس شریف خاندان کی ملکیت ظاہر کئے گئے ہیں۔ حکومت کے چار وزیر کہتے ہیں کہ انہوں نے 90 ء کی دہائی میں فلیٹس خریدے۔ اگر دستاویزات جعلی ہیں تو یہ برطانوی اخبار گارڈین کیخلاف کیس کریں۔ مریم نواز بنیفشری اونر ہیں یا ٹرسٹی، ثبوت انکو دینے ہیں۔ مریم نواز کی پراپرٹی کا فیصلہ ہوا تو کیس ختم ہوجاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا آئی سی آئی جے جرمن اخبار اور بی بی سی جیسے ادارے وزیراعظم پر کرپشن کے الزام لگا رہے ہیں۔ حکومت اس معاملے پر کچھ کیوں نہیں کر رہی؟علاوہ ازیں تحریک انصاف نے دعوی کیا ہے کہ پانامہ اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے شریف خاندان کو قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب لئے بغیر نہیں جانے دیا جائیگا، عمران کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے پارٹی رہنما اور اراکین پارلیمینٹ شریک ہوئے۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ شریف خاندان اپنے جھوٹوں کے گرداب میں پھنس چکا ہے۔ پانامہ نے ڈیوس میں بھی نوازشریف کا تعاقب کیا اور قومی وسائل پر ڈیوس جاکر ڈیرہ ڈالنے والے نوازشریف کو ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب تک نہیں کرنے دیا گیا۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…