پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم لال حویلی خالی کرانے کیلئے مجھ سے لڑیں گے تو ۔۔شیخ رشید نے چوہدری نثاراوراحسن اقبال کے بارے میں ناقابل یقین بات کہہ دی

datetime 26  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم لال حویلی خالی کرانے کیلئے مجھ سے لڑیں گے تو اقتدار جاتا رہے گا، اگر پانچ مرلے ہی وزیراعظم کا مسئلہ ہے تو مریم بی بی کو گفٹ کردیتا ہوں،نواز شریف نے منی ٹریل نہ بتا ئے توان کیلئے مشکل ہوجائے گی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ وزیراعظم چاہیں گے اور ہم لال حویلی خالی کردیں گے یہ اتنا آسان نہیں ہم اپنے حق کے حصول کے لئے آخری حد تک مقابلہ کریں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاناما کا ہاتھی عدالت میں زیر بحث ہے اور یہ لوگ عدالت میں جتنی دیر کریں گے عوام میں حکومت کا کیس کمزور ہوگا اور ابھی تک ایک دستاویز جمع نہیں کروائی گئی۔ سیاسی قبر کی دیواروں تک پیچھا کریںگے۔پوری دنیا کے اخبار اور ایجنسیاں کہہ رہی ہیں کہ فلیٹس نواز شریف کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر نااہل ہوجاتے ہیں تووہ چودھری نثار، احسن اقبال اور حمزہ شہباز کو کبھی وزیراعظم نہیں بنائیں گے کیونکہ وہ سب کچھ مریم نواز کو وزیراعظم کی کرسی پر بٹھانے کے لئے کر رہے ہیں۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…