اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمااورسابق سینیٹرظفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کیس کے فیصلے کی زد میں آنے پر نوازشریف کے بعد خاندان سے حمزہ شہباز وزیراعظم بن سکتے ہیں لیکن اگر وہ چاہیں کہ خاندان کے بجائے عہدہ پارٹی کو دیا جائے تو خواجہ سعد رفیق یا خواجہ آصف بھی ہو سکتے ہیں۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ظفرعلی شاہ نے کہاکہ پانامہ لیکس کا فیصلہ خلاف آ جانے پر بھی پارٹی کے لیڈر نوازشریف ہی رہیں گے پھر وہی شخص وزیراعظم بنے گا جو رکن قومی اسمبلی ہو گا۔انہوں نے کہاکہ میری ان باتوں پرپنڈوراباکس کھولنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ میں یہ بات بڑے وثوق کررہاہوں ۔