ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان  میں  ہنگامی صورتحال، محکمہ موسمیات نے  خطرے کی گھنٹی بجا دی 

datetime 26  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /مظفر آباد /گلگت بلتستان /پشاور /کوئٹہ /لاہور (این این آئی)آزاد کشمیر ٗ گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بار ش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جمعرات کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہا ٗ تین روز سے جاری برف باری کے باعث کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ٗراستے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ٗ

شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ٗ کوئٹہ کے نواحی علاقے نواکلی میں بارش کے باعث کچا مکان منہدم ہونے سے تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو آزاد کشمیر ٗگلگت بلتستان ٗپنجاب، خیبرپختونخواہ اور فاٹا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور راولپنڈی میں تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے راولپنڈی میں کچے مکانوں کو نقصان پہنچا اور کئی گھروں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔ادھر ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پر پانی کی آمد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ہیڈ مرالہ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیاکہ پنجاب میں نہر آپر چناب ،نہرمرالہ راوی لنک ،نہرلوئر چناب اور نہر آپرجہلم کنال کو سالانہ مرمت کے لئے بند کرنے ، مقبوضہ جموں کشمیر اور سری نگر میں گذشتہ دو روز سے جاری بارشوں کے باعث دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ شام دریائے چناب میں پانی کی آمد 6086 کیوسک ریکاڈر کی گئی جبکہ ہیڈ خانکی کے لئے پانی کا اخراج 6086 کیوسک ہے۔ دوسری جانب دریائے مناؤ رتوی میں 403کیوسک اوردریائے جموں توی میں598 کیوسک پانی کی آمد ریکاڈر کی گئی۔ ہیڈ مرالہ اتھارٹی کا کہناہے کہ بارشوں کے باعث پنجاب میں زرعی اراضی پر نہری پانی سے کاشت کی جانے والی فصلوں کو نقصان کا امکان ختم ہو گیا ہے۔محکمہ انہار کے مطابق نالہ ایک ،نالہ ڈیک ،نالہ پلکھو اور نالہ بھیڈ میں بھی پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔ترجمان محمد فاروق کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب اورکشمیر میں اکثر مقامات ٗ سندھ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ کشمیر کے علاقوں کوٹلی 54، راولاکوٹ44، مظفرآباد30، گڑھی دوپٹہ23، خیبرپختونخواہ کے شہروں دیر44، لوئر دیر40، بالاکوٹ34، چراٹ33، چترال31، سیدوشریف30، پٹن27، پاراچنار25، کاکول، دروش23، میرکھانی22، پشاور (ائیرپورٹ29، سٹی22)، کوہاٹ14، بنوں10، ڈی آئی خان02،

پنجاب کے شہروں مری34، لاہور (ائیرپورٹ33، سٹی16، پنجاب یونیورسٹی14)، سیالکوٹ(کینٹ32، ائیرپورٹ23)، گوجرانوالہ29، گجرات23، راولپنڈی (چکلالہ20، شمس آباد13) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقوں(زیروپوائنٹ19، گولڑہ15،سید پور13، بوکڑہ13)، پنجاب کے شہروں قصور14، جہلم13، بہاولنگر12، منگلا11، فیصل آباد10، منڈی بہائوالدین08، رحیم یار خان04، خانپور03، کوٹ ادو، ساہیوال، سرگودھا02، سندھ کے شہروں کراچی (نورتھ04، ناظم آباد04، لانڈھی04، فیصل بیس04، ائیرپورٹ03، گلستانِ جوہر03)، مٹھی03، حیدرآباد02، شہید بینظیر آباد01، گلگت بلتستان کے شہروں استور08، چلاس05، گوپس04، گلگت 03، بونجی، بگروٹ01، بلوچستان کے اضلاع ژوب05، کوئٹہ (سمنگلی)04، بارکھان01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ٗ کالام میں 20، مالم جبہ18، چترال03، دروش03 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا تاہم کشمیر،گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویڑن میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ، پاراچنار منفی 07، سکردو منفی05، دروش منفی 03، گوپس، کالام منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ادھر کوئٹہ کے نواحی علاقے نوا کلی میں بارش کے باعث کچا مکان منہدم ہونے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو گھر کے ملبے سے باہر نکالا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت گل بی بی، رادیکا، تاجو بی بی اور فواد خان کے ناموں سے ہوئی ہے ٗ زخمیوں میں محمد زیار اور جمشید شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…