اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق قندیل کے والد محمد عظیم کے خلاف مقددرج کر دیا گیا ہے ۔محمد عظیم کے خلاف یہ مقدمہ دفعہ 213کے تحت گواہی سے منحرف ہونے پر کیا گیا ہے۔ قندیل کے والد کے خلاف یہ مقدمہ قندیل ہی کے بھائی اسلم شاہین کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پولیس کے مطابق ملتان کی رہائشی قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے ملتان میں واقع ان کے آبائی گھر میں گلا دبا کر قتل کیا۔قندیل بلوچ کا اصل نام فوزیہ عظیم تھا جنہیں پاکستان میں 2014 میں اُس وقت شہرت ملی جب ان کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی، جس میں وہ سوال کرتی ہوئی نظر آئیں کہ میں کیسی لگ رہی ہوں؟ جس کے بعد سوشل میڈیا سٹار بننے میں انہیں زیادہ عرصہ نہیں لگا اور وہ خاص و عام میں کافی مقبول ہو گئیں ۔