اسلام آباد (آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لیگی وزراکی زبان سپریم کورٹ پر حملے سے زیادہ خطرناک ہے ، ایک کیس انصاف پر اور دوسرا باہر گندی زبان پر لڑا جا رہا ہے،قطری خط سمیت تمام دستاویز جعلی ہیں ،
وزیر اعظم اور مریم نواز کے وکلا کی پٹاریوں سے کچھ نہیں نکلا۔پاناما کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہعدالت کے باہر دھونس اور دھمکی کے ذریعے کیس لرا جا رہا ہے ۔ 2پٹاریاں کھلی ہیں مگر نکلا کچھ بھی نہیں ،مخدوم علی خان اور شاہد حامد کی پٹاریوں سے کچھ نہیں نکلا ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معاشرہ کرپشن سے پاک ہونے تک ملک ترقی نہیں کرے گا، پاناما لیکس کا ایک کیس عدالت کے اندر انصاف اور حقیقت پر لڑا جا رہا ہے جبکہ دوسرا باہر دھمکی کی گندی زبان میں لڑا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے جمع کرایا گیا قطری شہزادے کے خط سمیت تمام دستاویزات جعلی ہیں لیکن اگر کیس کا فیصلہ ہمارے خلاف بھی آیا تو قبول کریں گے۔شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ زمانہ نہیں جب جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت پر حملہ کیا گیا تھا لیگی وزراکی زبان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہی ہے ، لیگی وزراکی زبان سپریم کورٹ پر حملے سے زیادہ خطرناک ہے ، جب تک معاشرہ کرپشن سے پاک نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کر سکتا ،پاناماکیس کا فیصلہ ہمارے خلاف بھی آیا تو قبول ہو گا ۔