ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کی نقل کی۔۔آپ تو نسوار بھی سی پیک کے نام پر بیچ رہے ہیں۔۔ مگر نسوار پنجاب میں بک رہی ہے ۔۔پرویزرشید کو’’کھلاڑی‘‘ نے لاجواب کردیا

datetime 25  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کی منتخب کمیٹی برائے اطلاعات تک رسائی میں ارکان کمیٹی پرویز رشید اور تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کے مابین دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اجلاس کے دوران سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اگر اجازت ہو تو ایک شعر پڑھوں،سینیٹر پرویز رشید نے استفسار کیا کہ آپ اپنا شعر پڑھیں گے یا اپنے والد احمدفراز کا؟ جس پر شبلی فراز نے کہا کہ ظاہر ہے اپنے والد کا شعرپڑھوں گا،سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ

آپ کے والد کے شعر ہم نے آپ سے ذیادہ پڑھے اور سنے ہیں ،بلکہ ہم نے انکے شعرسننے کی سزا بھی بھگتی ہے، جس پر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جی میں نے بھی سزا بھگتی ہے،جس پر سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ جی آپ نے کیا سزا بھگتی ہے، جواب میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جی میں نے اپنے والد سے براہ راست مار کھائی ہے، سینیٹر شبلی فراز کے جواب پر کمیٹی میں قہقہے جاری ہو گئے۔سینیٹ کی منتخب کمیٹی برائے اطلاعات بل کے اجلاس میں نسوار کا تزکرہ بھی ہوا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے اطلاعات تک رسائی بل کی نقل کی ہے،جس پر سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ نقل کا الزام ضرور لگائیں مگر یہ نہ کہیں کہ آپ کی نقل کی ہے،آپ تو نسوار بھی سی پیک کے نام پر بیچ رہے ہیں،جس پر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مگر نسوار پنجاب میں بک رہی ہے ۔ سینیٹرشبلی فراز کے جواب پر اجلاس کشت زعفران بن گیا۔سینیٹ کی منتخب کمیٹی برائے اطلاعات تک رسائی میں ارکان کمیٹی پرویز رشید اور تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کے مابین دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اجلاس کے دوران سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اگر اجازت ہو تو ایک شعر پڑھوں،سینیٹر پرویز رشید نے استفسار کیا کہ آپ اپنا شعر پڑھیں گے یا اپنے والد احمدفراز کا؟

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…