جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

شیخ رشید نے لال حویلی مریم نواز کو تحفہ دینے کا اعلان کس بات پر کیا؟

datetime 25  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم لال حویلی خالی کرانے کیلئے مجھ سے لڑیں گے تو اقتدار جاتا رہے گا، اگر پانچ مرلے ہی وزیراعظم کا مسئلہ ہے تو مریم بی بی کو گفٹ کردیتا ہوں،نواز شریف نے منی ٹریل نہ بتا ئے توان کیلئے مشکل ہوجائے گی ،
عدالت میں جتنی دیر کریں گے عوام میں حکومت کا کیس کمزور ہوگا۔بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم

چاہیں گے اور ہم لال حویلی خالی کردیں گے یہ اتنا آسان نہیں ہے ہم اپنے حق کے حصول کے لئے آخری حد تک مقابلہ کریں گے۔انہوں نے وزیراعظم کو پیشکش کی کہ اگر پانچ مرلے ہی نوازشریف کا مسئلہ ہے تو ہم لال حویلی کی یہ زمین مریم بی بی کو بطور تحفہ پیش کردیتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاناما کا ہاتھی عدالت میں زیر بحث ہے جبکہ یہ لوگ عدالت میں جتنی دیر کریں گے عوام میں حکومت کا کیس کمزور ہوگا اور ابھی تک ایک دستاویز جمع نہیں کروائی گئی۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف نے منی ٹریل نہ بتا ئے توان کیلئے مشکل ہوجائے گی ،سیاسی قبر کی دیواروں تک پیچھا کریںگے۔پور ی دنیا کے اخبار اور ایجنسیاں کہہ رہی ہیں کہ فلیٹس نواز شریف کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب انسان پر برا وقت آتا ہے تواللہ اس سے غلطیاں کرواتاہے جس کی ایک مثال قطری شہزادے کاخط ہے۔میں گزشتہ چار دن سے حکومتیوزرا کے مرجھائے ہوئے چہروں کو دیکھ رہا ہوں جو جانتے ہیں کہ تمام فلیٹس میاں صاحب کے ہیں۔ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر نااہل ہوجاتے ہیں تووہ چودھری نثار، احسن اقبال اور حمزہ شہباز کو کبھی وزیراعظم نہیں بنائیں گے کیونکہ وہ سب کچھ مریم نواز کو وزیراعظم کی کرسی پر بٹھانے کے لئے کر رہے ہیں۔لیکن سپریم کورٹ نے کیس پر جوبھی فیصلہ دیا سب کے لئے قابل احترام اور قابل قبول ہوگا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…