پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

گھروں میں استعمال ہونے والی اہم ترین اشیا پر سپریم کورٹ نے پابندی لگا دی ، بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 25  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے ملک بھرکے یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اور تیل کی فروخت روکنے کا حکم دیتے ہوئے کوالٹی رپورٹ 10 دن میں جمع کرانے کیہدایت کی ۔ منگل کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے غیرمعیاری گھی اورتیل کی فروخت کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران یوٹیلٹی اسٹورزکے وکیل مصطفی رمدے نے

 

گھی اور تیل کی رپورٹ جمع کرائی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ رپورٹس والی تھیوری نہیں ۔عدالت کو زمینی حقائق بتائیے، ہمیں اپنے اداروں پر بھروسہ ہے مگرانسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے، کوالٹی کنٹرول کی رپورٹ آنے کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب گھی اور تیل سے متعلق فیصلہ کریں گے۔چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ غیرمعیاری گھی سے بچوں میں دل کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے اور یہ بات انہیں ڈاکٹرز کے وفد نے ملاقات کے دوران بتائی، سنا ہے کہ چینی نمک بھی انسانی صحت کے لئے شدید نقصان دہ ہے، اس کے استعمال سے دل کے امراض اور بلڈ پریشرسمیت الرجی میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کوالٹی کنٹرول ریسرچ چینی نمک کے بارے میں بھی رپورٹ جمع کرائے۔ ٹیٹرا پیک ، پلاسٹک پاؤچ اور پلاسٹک کی پانی کی بوتلوں پر بھی نوٹس لیں گے، یہ پلاسٹک کی بوتلیں دھوپ میں پڑی رہتی ہیں تو وہ مضر صحت ہو جاتی ہیں۔ سماعت کے دوران جسٹس مقبول باقرنے سوال کیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پرغیر معیاری برانڈز کیوں فروخت کئے جارہے ہیں، سنی بناسپتی، انمول گھی، شمع تیل اور راج بناسپتی کہاں فروخت ہوتے ہیں جس پروکیل مصطفی رمدے نے جواب دیا کہ چھوٹے شہروں میں انہی برانڈز کے گھی اور تیل فروخت ہوتے ہیں۔ عدالت نے ملک بھرمیں تمام برانڈز کے گھی اورتیل کی کوالٹی رپورٹ 10 دن میں جمع

 

کرانے اورٹیسٹنگ لیبارٹریزکی موجودگی اوراستطاعت کے بارے بھی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت عظمیٰ نے کوالٹی کنٹرول کی مکمل سیمپل رپورٹ نہ آنے تک اسٹاک کو فروخت نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں بعد ہوگی۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…