کراچی(آن لائن)فنکشنل لیگ کی صوبائی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی نے سر پر چادر کے بعد 40کلو کا وزنی سانپ گلے میں ڈال لیا اور قوم اور تمام حکمرانوں کو پیغام دیا کہ وہ ایک جرات مند خاتون ہے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو فنکشنل لیگ کی صوبائی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی نے ایک نجی ٹی وی شو میں چالیس کلووزنی سانپ اپنے گلے میں ڈال کر قوم اور تمام
سیاستدانوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ ایک جرات مند خاتون ہے اور ایوان میں بیٹھے ہوئے وہ سیاستدان جو خواتین پر بڑے بڑے الزامات لگاتے ہیں ان میں بھی اتنی جرات نہیں ہو گی ۔نصرت سحر عباسی نے کہاکہ مجھے امداد پتافی کے غیر اخلاقی گفتگو کے بعد ملک سے باہر سے فون آئے اور انہوں نے امداد پتافی کی اس غیر اخلاقی حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، اگر امداد پتافی ایوان میں میرے سر پر چادر نہ ڈالتے تو میں کبھی بھی اس معاملے سے پیچھے نہ ہٹتی ۔