بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے ! بڑے صوبے میں اردو زبان کو سرکاری سطح پر رائج کرنے کا فیصلہ ،مراسلہ جاری

datetime 24  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے اردو زبان کو سرکاری سطح پر رائج کرنے کا فیصلہ کر لیا‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام سرکاری محکموں میں اردو زبان کے فوری نفاذ کے لئے قلیل مدتی اقدامات کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔سیکرٹری آر کائیوز احمد رضا سرور کی جانب سے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اور سیشن جج لاہور سمیت پنجاب بھر کی عدلیہ کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے

کہ تمام سرکاری دفاتر میں افسروں کے ناموں کی تختیاں فوری طور پر اردو میں تحریر کی جائیں جبکہ پنجاب کے تمام محکمے اپنے فارموں، بلوں اور گوشواروں کا انگریزی کے ساتھ اردو ترجمہ بھی شائع کریں، مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سمیت پنجاب بھر کی عدالتوں اور دیگر سرکاری محکموں کی ویب سائٹس کا اردو پیج بنا کر تمام معلومات اردو میں بھی فراہم کی جائیںمراسلے میں سرکاری احکامات، محکموں کے قواعد و ضوابط، قوانین اور پالیسی امور کے ترجمے شائع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان تمام تراجم کی توثیق محکمہ قانون و پارلیمانی امور سے کروانے کا حکم بھی دیا گیا ہے اردو زبان کو سرکاری سطح پر رائج کرنے کے لئے جاری کیا گیامراسلہ سیکرٹری بورڈ آف ریونیو، چیئرمین پی اینڈ ڈی، پنجاب کے تمام انتظامی سیکرٹریز، پنجاب کے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، پرنسپل سیکرٹری گورنر پنجاب، آئی جی پنجاب، چیئرمین پبلک سروس کمیشن، رجسٹرار سروس ٹربیونل اور چیئرمین وزیر اعلی معائنہ ٹیم کو بھی بھجوایا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اردو زبان کو سرکاری سطح پر رائج کرنے کا فیصلہ کر لیا‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام سرکاری محکموں میں اردو زبان کے فوری نفاذ کے لئے قلیل مدتی اقدامات کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔سیکرٹری آر کائیوز احمد رضا سرور کی جانب سے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اور سیشن جج لاہور سمیت پنجاب بھر کی عدلیہ کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…