پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

پاناما لیکس،شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے ایک ہی جملے میں قصہ ہی ختم کردیا،حیرت انگیزدعویٰ

datetime 23  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ ہم ایک پیسے کی کرپشن کو بھی اپنے لئے گالی سمجھتے ہیں، جب پیسہ پاکستان سے باہر گیا ہی نہیں تو منی ٹریل پاکستان سے کیسے بنے گی، میاں نوازشریف کا تمام کیریئر بے داغ ہے ،ہم عدالت کے سامنے اپنا نقطہ نظر پیش کر رہے ہیں وہاں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ،

مجھے اپنے کزنوں کے خاندانی اثاثوں پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،ہمارے خاندان میں ادب واحترام اولین ترجیح ہے ۔وہ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد میڈیا پر سب سے پہلا انٹرویو میرا ہوا تھا ،اس میں میں نے کہا تھا کہ ہمارے وزیراعظم اس معاملے میں سرخرو ہو کر نکلیں گے ۔سلیمان شہباز نے کہا کہ ہم میڈیا کے سامنے نہیں بلکہ عدالت کے سامنے اپنا نقطہ نظر پیش کر رہے ہیں ،عدالت میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ،میاں نوازشریف کا تمام کیرئر بے داغ ہے ،مجھے اپنے کزنز کے خاندانی اثاثوں پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جہانگیر ترین نے اپنے انٹرویو میں تسلیم کیا کہ ان کی چھوٹی سی آف شور کمپنی ہے اور یہ بھی تسلیم کیا کہ ان کے بیرون ممالک فلیٹس ہیں ، عوام کو بتایا جائے کہ کس نے قرضے معاف کروائے اور کس نے ملک کولوٹا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے غیر ملکی فنڈنگ کیس پر کوئی بات نہیں کرتا ،میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کی فیملیز میں اختلافات سے متعلق سوال کے جواب میں فرزند شہباز شریف نے کہا کہ ایسی گھٹیا باتوں پر میں کوئی جواب نہیں دوں گا ،یہ ہمارے سیاسی مخالفین کا خواب ہے ،

وہ دونوں فیملیوں کے درمیان اختلافات دیکھنا چاہتے ہیں ، اس حوالے سے میں اتنا کہنا چاہوں گا کہ ہمارے خاندان میں ادب واحترام اولین ترجیح ہے ۔سلیمان شہباز نے کہا کہ جب پیسہ پاکستان سے باہر گیا ہی نہیں تو منی ٹریل پاکستان سے کیسے بنے گی ،

عدالت میں ثابت ہوگا کہ پاکستان کے آئین اور قانون کے برخلاف کوئی اثاثے نہیں بنائے گئے ،2008سے میرے والد وزیراعلیٰ پنجاب ہیں ان پر آج تک ایک پیسے کا الزام بھی نہیں لگا ،زیادہ وقت نہیں رہ گیا اب چند دنوں کی بات ہے پانامہ کیس کا فیصلہ سامنے آنے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک پیسے کی کرپشن کو بھی اپنے لئے گالی سمجھتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…