پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

چوہدری نثارسرکاری ہیلی کاپٹر میں کیا کرتے رہے؟نیا تنازعہ کھڑاہوگیا

datetime 23  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سرکاری وسائل استعمال کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروا دی۔تحریک التواء پی ٹی آئی رکن اسمبلی غلام سرور خان کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔غلام سرور خان نے تحریک التواء کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ

وزیر داخلہ نے اپنے حلقے کے دورے کے لیے انتہائی بے دردی سے سرکاری وسائل استعمال کیے۔کہا گیا کہ وزیر داخلہ نے 21 جنوری 2017 کو ایک عوامی جلسے سے خطاب کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر میں اپنے حلقے کا سفر کیا، جس سے سرکاری وسائل کا غلط استعمال ظاہر ہوتا ہے کیونکہ پاکستان کے قوانین کے مطابق کوئی بھی عوامی نمائندہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے سرکاری وسائل استعمال نہیں کرسکتا۔غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت سنجیدہ معاملہ ہے، لہذا ایوان اسمبلی قوانین کے قاعدہ نمبر 110 کے تحت معمول کی کارروائی معطل کرے اور اس معاملے کو فوری طور پر ایوان میں زیر بحث لایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…