پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز کی کہانی ختم‎

datetime 23  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بی بی سی کی رپورٹ کے بعد حکمران خاندان کو ایک اور نئی پریشان کھڑی ہوگئی ہے کہ ایک جرمن اخبارنے بھی پاناما لیکس کے بارے میں وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے حوالے سے نئی چونکا دینے والی دستاویز ات جاری کردی ہیں۔اس اخبارنے مریم نوازکے سامبابینک کے صارف ہونے کی دستاویزات منظرعام پر لائی ہیں .

اس جرمن اخبار’’Süddeutsche Zeitung‘‘نے سماجی رابطے کی معروف ویب سائیٹ ٹوئیٹرکے ذریعے یہ دستایزات شیئرکی ہیں اوران دستاویزات کے ساتھ ہی اخبارنے لکھاہے کہ مریم نوازکے حوالے وہ پاکستانی جو پاناما لیکس کے معاملے پرشک وشبہ کااظہارکررہے ہیں ان کویہ معاملہ سمجھنے میں مددملے گی ۔جاری کردہ دستاویزات کے مطابق مریم نوازکابینک اکائونٹ مریم صفدرکے نام سے سامبابینک کے تاہلیابرانچ میں 2002سے آپریٹ ہورہاہے جبکہ ساتھ ہی اس اکائونٹ میں ان کی رہائش گاہ ،ٹیلی فون نمبرزاورلندن ولاہورکے پتے بھی بتائے گئے ہیں ۔ان دستاویزات کے مطابق اس بینک اکائونٹ کےلئےمریم نواز نے مریم صفدرکے نام سے دستخط کئے ہیں ۔ان دستاویزات میں ان کے تینوں بچوں مہر النساء صفدر، محمد جنید صفدر اور ماہ نور صفدر کا نام بھی شامل ہےتاہم ان دستاویزات میں مریم نوازکاجوپاسپورٹ شائع کیاگیاہے وہ اب زائد المعیادہوچکاہے اورمریم نوازنے ان دستاویزات کے مطابق 2003کے بعد نیاپاسپورٹ جاری کرایاہے ۔

Screenshot_1

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…