اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اگر قطری شہزادے کا خط جھوٹا نکلا تو وزیراعظم کی چھٹی ہوجائےگی،عمران خان

datetime 23  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاہےکہ اگر قطری شہزادے کا خط جھوٹا نکلا تو وزیراعظم کی چھٹی ہوجائےگی۔عمران خان نے قصورمیں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ نے تیس سال میں چھ بار حکومت کی۔عمران خان نے کہاکہ شریف فیملی کی12سال اقتدارکے بعدان کی 30فیکٹریاں تھیں۔اب کپاس والے علاقے میں پانچ شوگر ملیں بنارہے ہیں۔ عمران خان نے مزید کہاکہ پاکستان کا پیسہ منی لانڈرنگ سے باہر جاتا ہے۔پاناما میں پکڑے گئے تو بیرون ملک جائیدادوں کا اعتراف کیا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں آکر جھوٹ بولا۔حقیقی جمہوریت میں وزیراعظم جھوٹ بولنے پر عہدہ نہیں رکھ سکتا۔مغرب میں جھوٹ پر وزیراعظم استعفیٰ دے دیتا ہے۔ہمارے وزیراعظم جھوٹ بول کر استثنیٰ مانگ رہے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ نوازشریف کی کرپشن کے خلاف قوم نے میرے ساتھ جدوجہد کی۔ نواز شریف اب نہیں بچیں گے۔بی بی سی نے تک کہہ دیا، لندن فلیٹ 93 میں لیے گئے۔عمران خان نے دعوی کیاکہ قطری شہزادے کا خط جھوٹ نکلا تو نواز شریف کی چھٹی ہوجائے گی۔اگلے ہفتے مزید بڑے انکشافات ہوں گے۔ ان کاکہناتھاکہ چند لوگوں کی وجہ سے پاکستان تباہ ہورہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حکمران قرض لیتے ہیں، پیسہ عوام کو ادا کرنا پڑتا ہے۔ڈیزل اور پیٹرول پر 50 فیصد ٹیکس لیا جارہا ہے۔ان کی کرپشن کی وجہ سے ملک میں غربت پھیل رہی ہے۔کسان کی تباہی کی وجہ حکمرانوں کی کرپشن ہے۔عمران خان نے کہاکہ ہمیں اوباما کے سامنے پرچیاں پڑھنے والا لیڈر نہیں چاہیے۔پاکستان کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے۔لیڈر کرپٹ ہو تو کیا عوام ٹیکس دیں گے۔ہم پاکستان میں انصاف کا نظام لانا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ زہرہ بی بی تکلیف میں تھی،وہ ہسپتال گئی اورفرش پر انتقال کرگئی۔عمران خان نے سوال کیاکہ زہرہ بی بی کو ہسپتال میں جگہ کیوں نہ ملی۔عمران خان نے کہاکہ ن لیگ نے تیس سال میں چھ بار حکومت کی۔خادم اعلیٰ اپنا چیک اپ کرانے برطانیہ چلا جاتا ہے۔۔عمران خان نے کہاکہ پتہ نہیں کتنی ماؤں کے بچے ہسپتالوں میں مرجاتے ہیں۔حکمراں اربوں روپے اپنی تشہیر پر خرچ کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…