پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

’’پاکستانیو ں کیلئے خوشی کی خبر ‘‘ اہم محکمے میں نوکریوں کا اعلان ہو گیا

datetime 23  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) صوبہ پنجاب کے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں بیڈز اور نرسیز کا تناسب بہتر بنانے کیلئے 1224نرسیز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مذکورہ ہسپتالوں کیلئے 342فارماسسٹس بھی بھرتی کیے جا رہے ہیں-یہ بھرتیاں صوبہ کے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوںکی ری ویمپنگ پروگرام کا حصہ ہے جو

رواںسال مکمل کیا جائے گا-یہ بات صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیرنے بتائی-انہوں نے کہا کہ تمام ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں رواں سال پبلک اینڈ پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت CTScanمشینیںبھی فراہم کی جارہی ہیں-خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ نرسوں اور فارماسسٹس کی آسامیوںکیلئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں اور فارماسسٹں کی آسامیوں کیلئے مردو خواتین دونوں درخواستیں دے سکتے ہیںجو 25فروری تک وصول کی جائیں گی- بھرتی کیلئے تحریری امتحان NTSکے تحت ہونگے-سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان نے بتایا کہ نرسوں اور فارماسسٹس کی بھرتی کیلئے اخبارات میں اشتہاردے دیاگیا ہے- ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کیلئے 993اورٹی ایچ کیو ہسپتالوں کیلئے 131نرسیں بھرتی کی جائیں گی اسی طرح ڈی ایچ کیو اورٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں فارماسسٹس کی آسامیاں بلترتیب 303اور 39ہیں-علی جان خان کا کہنا تھا کہ خالی آسامیوں پر درخواستیں دینے کیلئے فارم این ٹی ایس کی ویب سائٹ اور اشتہارمحکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی ویب سائٹ سے downloadکیے جاسکتے ہیں-سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے کہا کہ یہ تقرریاں ہسپتال کی سطح پر ہونگی اور امیدوار جس ہسپتال کی پوسٹ کیلئے درخواست دینے کے خواہش مند ہونگے اس ہسپتال کا نام درخواست فارم میں واضح طور پر تحریر کرنا ہوگا-انہوں نے کہا کہ نئی بھرتیوں سے ہسپتالوں کی کارکردگی میں بہتری آئیگی اور مریضوں کیلئے سہولیات میں بھی اضافہ ہوگا-

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…