ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک بھر میں کل سے کیا شروع ہونے والا ہے؟ محکمہ موسمیات نے خطرناک پیش گوئی کر دی

datetime 22  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھرمیں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیازبردست سلسلہ کل سے شروع ہوگا۔ کراچی میں آج سورج اوربادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ شہرمیں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ

 

تک جا سکتا ہے۔ اس وقت کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے جبکہ 25 جنوری کو رم جھم بھی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ڈی جی میٹ ڈاکٹرغلام رسول کا کہنا ہے کہ بارشوں کا تیسرا سلسلہ خیبر پختونخوا، بالائی اورشمالی علاقوں کی جانب بڑھے گا، بارشوں کا سلسلہ جنوب سے شروع ہوکربلوچستان میں داخل ہو رہا ہے اوربلوچستان کی خشک سالی ختم کرنے کیلیے یہ بارشیں مفید ثابت ہوں گی ۔نجی ٹی وی چینل ARYکی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ نے ممکنہ تباہ کن بارشوں سے نمٹنے کیلئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ اس ضمن میں تمام متعلقہ ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…