پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

مسلسل چار دن بارشیں اور برف باری،محکمہ موسمیات نے نئی خبر سنادی،علاقوں کی نشاندہی کردی،تفصیلات جاری

datetime 21  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ (کل ) پیر سے بدھ کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ کوئٹہ ، ژوب اورقلات ڈویژن کے پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے ۔ منگل اور بدھ کے روز سندھ میں بھی کہیں کہیں بارش ہوگی ۔ پیر سے جمعرات کے دوران اسلام آباد

، پنجاب ،خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا میں بیشتر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے ۔منگل سے جمعرات کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مری ،گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر مزید برفباری ہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ تاہم ملک کے بالائی / وسطی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔کوئٹہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا تاہم نوکنڈی 03، دالبندین اور پنجگور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض علاقے دھند کی لیپٹ میں رہے۔ سکردہ منفی 09، استور منفی08،پاراچنار منفی07، مالم جبہ، قلات منفی06، گوپس، کالام، راولاکوٹ، گلگت، دیر منفی 05، بگروٹ منفی 04، اور ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…