پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

حمزہ شہبازکا عمران خان اور بلاول بھٹو کو بڑا چیلنج،انتباہ کردیا

datetime 21  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شر یف نے کہا ہے کہ پتلی گلی سے نکل کر وزیر اعظم بننے کا دور ختم ہو چکا ہے ‘عمران خان سن لیں دھر نوں اور کنٹینرز پر چڑ ھنے سے کوئی وزیر اعظم نہیں بنتا ‘بلاول بھٹوسے کہو وہ اخلاقیات کی پاسداری کر ے ، ہمیں تخت لاہور کا طعنہ دینے والے شہر قائدپر توجہ دیں

وزیر اعظم نوازشر یف نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے 2018میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کر یں گے و ہ کس کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں ‘وزیر اعلی پنجاب عوام کو صحت سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کیلئے روزانہ اجلاس کرتے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ حقائق سے نظر یں نہیں چرانی چاہئیں ‘2018تک ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے جن کو بوتل میں بند کر دیں گے اور قوم سے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کیا جائیگا ۔ ہفتہ کو یہاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شر یف نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف نے پانامہ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد خود اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے اور وزیر اعظم نے اپنا مستقبل سپر یم کورٹ کو سونپ دیا ہے اور اب وہاں ہی پانامہ کا فیصلہ ہونا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ الزام تر شیوں کی سیاست کی ہے مگر الزام تر شیوں سے کبھی کوئی لیڈر نہیں بنا سکتا اور اب پتلی گلی سے نکل کر وزیر اعظم بننے اور ٹانگیں کھنچنے کا دور ختم ہوچکا ہے عوام اب ترقی چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے کے تمام خواب چکنا چور ہو چکے ہیں

اور احتساب کی بات کر نیوالے عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں احتساب کمیشن کا جو حال کیا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے نہ صرف تمام چیلنجز کو قبول کیا ہے بلکہ انکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر رہے ہیں اور عام انتخابات 2013میں قو م سے جتنے بھی وعدے کیے انکو پورا کیا جارہا ہے ملک میں لوڈشیڈ نگ میں کمی آچکی ہے اور 2018تک ملک میں لوڈشیڈ نگ کا جن ہمیشہ کیلئے بوتل میں بند کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو مشورہ دوں گا وہ اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑے اور ووٹ الزام تر شیوں پر نہیں کار کردگی پر ووٹ دیں گے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…