جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی دباؤ مسترد،سعودی عرب نے کشمیریوں کیلئے زبردست اعلان کردیا

datetime 21  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)سعودی عرب کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت اور تائید کرتا ہے ‘رابطہ عالم اسلامی کے ساری دنیا میں دفاتر کشمیریوں کیلئے حاضر ہیں ‘کشمیری اور سعودی عرب کے عوام بھائی بھائی ہیں ،ر ابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد بن کریم العیسی کا استقبالیہ سے خطاب

،ر ابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد بن کریم العیسیٰ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت اور تائید کرتا ہے ،رابطہ عالم اسلامی کے ساری دنیا میں دفاترکشمیریوں کے لیے حاضر ہیں ،کشمیری اور سعودی عرب کے عوام بھائی بھائی ہیں ۔ اسلام امن کا مذہب ہے بھائی چارے کا مذہب ہے ہم اللہ کے اس پیغام کو پوری دنیا میں پہنچائیں گے ،قرآن کریم کی تعلیمات عام کرنے کی ضرورت ہے مسلمانوں میں اختلاف رائے کا ہونا مسئلہ نہیں ہے لیکن اختلاف رائے کو دشمنی میں بدلنا غیر اسلامی طرز عمل ہے ،اہل سعودیہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں ،جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں مل جاتا اس وقت کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے۔وہ ہفتہ کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میں امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گیے استقبالیے سے خطاب کر رہے تھے۔استقبالیے سے صدر آزاد کشمیر مسعود خان ، جماعت اسلامی کے آزاد کشمیر کے امیر رشید ترابی ، سابق وزیر اعظم ازاد کشمیر سردار عتیق احمد خان ، صدر جامعہ بین الاقوامی اسلامیہ یونیورسٹی یوسف الدرویش ،

حریت رہنما غلام محمد صفی ، میر طاھر مسعود،فاروق رحمانی اور دیگر کشمیری رہنما وں نے بھی خطاب کیا۔رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل عبدالکریم عیسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی تائید کرتے ہیں۔اسلامی تعلیمات کے مطابق امن کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔رابطہ عالم اسلامی پیغام رسول کو عام کرنے میں کو ششاں ہے ۔ہم اگر اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تو دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے ۔آپس کے اختلاف کو افتراک نہیں ہونا چاہئے بلکہ اس اختلاف کو اتفاق میں تبدیل ہونا چاہئے ۔تمام ہمدردیاں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔صدر ازاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامیہ کے وفد کی پاکستان امد سعودی عرب اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے ،بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں ان کشمیریوں کو خراج تحسین پیش۔ کرتے ہوں جو حق خود ارادیت کیلئے قربان ہو ئے۔کشمیریوں کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا ۔کئی کشمیری جو اپنی بینائی کھو بیٹھے مگر جدوجہد جاری رکھی ان کو بھی خراج تحسین۔بھارتی افواج کی بربریت کے باوجود نہتے کشمیریوں نے بھارتی تسلط کو مسترد کر دیا ۔

ہماری سیاسی حمایت کشمیری بھائیوں کیلئے ہے ۔آزاد کشمیر حکومت نے بیوہ اور بھارتی مظالم کا شکار مقبوضہ کشمیریوں کیلئے فنڈ قائم کیا ہے۔اسلام کا شدت پسندی اور دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔دنیا کی تمام اقوام کیلئے صاف و واضح پیغام ہے۔کشمیر فلسطین میانمر میں مسلمانوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔عالمی نمایندہ ہونے کے ناطہ بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی۔بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو اپنے ہی وطن سے نکالنے کا سلسلہ بند ہو نا چاہئے ۔ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے گو انڈیا گو بیک ۔حیرت ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بات کیوں نہیں کر رہی ۔اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کا حل نکالے ۔بھارتی فوج کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد عالمی برادری کی انکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔مسلمانوں میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے ۔ہمیں ایک امت کے تصور کو اجاگر کرنا ہو گا تاکہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا ازالہ ہو۔ہندوستان اسرائیلی طرز پر مقبوضہ کشمیرمیں مسلم اکثریتی آبادی کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہا ہے کشمیر کے بچے بچے نے فیصلہ کیا ہے
کہ وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے

ہم کشمیریوں کی اس جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں آزاد حکومت نے شہداء ٹرسٹ قائم کیا ہے اس ٹرسٹ کے ذریعے شہداء کے لواحقین سمیت دیگر متاثرین کی دیکھ بھال کریں گے،انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد کشمیرمیں ایک نئی لہراٹھی ہے جس میں بچے بوڑھے اور خواتین سب شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ اسلام پر امن مذہب ہے اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ہندوستان ایک سازش کے تحت آزادی کی تحریک کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کی سازش کررہا ہے جب کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے بنیادی اور پیدائشی حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر رشید ترابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل پہلے ہی تاخیر کا شکا ر ہے ۔کشمیر میں 1947 سے اب تک 3 لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا ۔خراج تحسین پیش۔ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کی جہدو جہد اب بھی جاری ہے۔برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیر کی جدو جہد میں نئی لہر اٹھی ہے ۔حق خودارادیت کی جدوجہد میں آزاد کشمیر و جموں کشمیر کی قیادت ایک پیج پر ہے ۔عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباو ڈالے۔

کشمیر میں اں سانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیا جائے ۔توقع ہے کہ حرمین شریفین بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کر دار ادا کریں ۔کشمیر پر عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے اور مقبوضہ کشمیر میں رابطہ الموتمر السلامیہ کا وفد جانا چاہئے۔ امیر جماعت اسلامی و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا کہ سعودی عرب اور اہل سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے ،سعودی عرب اور حرمین شرفین کی حفاظت کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے کشمیری بھائی جس طرح اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اسی طرح سعودی عرب اور حرمین شرفین کے دفاع کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے،سعودی عرب کے ساتھ ہمارا ایمان کا رشتہ ہے اور اس کی سلامتی اور بقاء کے لیے ہم ہمیشہ حاضر رہیں گے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے زلزلہ کے موقع پر بھی کشمیریوں کی بے پناہ خدمت کی ہے اور ان کی بحالی کے لیے آج تک کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نا مکمل ایجنڈا ہے اس کی تکمیل تک جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے رابطہ عالم اسلامی سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر پر عالمی کانفرنس بلوائیں رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام ایک فیکٹ فائینڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجا جائے

تا کہ وہ بھارتی جرائم کی رپورٹ تیا ر کرے ، کشمیر میں بھارت اسرائیل کے کمانڈوز اور اس کی ٹیکنالوجی سے مدد لے رہا ہے اسرائیل اور ہندوستان کا اتحاد پوری امت کے خلاف ہے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 6ماہ سے مکمل کرفیو کا نفاذ ہے کالے قوانین کے ذریعے بھارتی افواج انسانوں کا خون بہا رہی ہے ،کشمیری مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ،سعودی عرب کی حکومت اور عوام سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کی آزادی تک ان کے شانہ بشانہ رہیں گے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…