بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کون نہیں چاہتا تھا کہ میں اسمبلی میں آؤں؟ چوہدری نثار نے ایسی شخصیت کا نام لے لیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 21  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چونترہ(آئی این پی)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے ریکارڈ بنانے والی پارٹی آج کرپشن کے خلاف مہم چلارہی ہے،مخالفین کی غلط بیانی اور جھوٹ پر افسوس ہوتاہے،مخالفین کی تقریروں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا،کہیں سے اسلام اور پاکستان کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو اس کا جواب لازمی دیتا ہوں۔مشرف نہیں چاہتاتھا کہ میں اسمبلی میں آؤں،

علاقے کے عوام نے مجھے بار بار منتخب کیا،کوئی نہیں کہتا کہ چونترہ کا نمائندہ نااہل،جاہل یا کرپٹ ہے۔ہفتہ کو راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ ہم سب کا ایک ہی ملک سے تعلق ہے،یہیں پیدا ہوئے اور یہیں دفن ہونا ہے،مسائل کے حل کیلئے بلاتفریق کام کرتاہوں،پسماندہ علاقوں کی ترقی میری ترجیح ہے،ہمارے دور میں علاقے کی ترقی کا نیا باب شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ چکری تک سڑک پہنچائی آج اس سڑک کی بحالی کا کام کر رہے ہیں،علاقے میں شاہراہوں کا جال بچھایااوردورے کے دیہات کو شہر سے منسلک کیا،مخالفین کی غلط بیانی اور جھوٹ پر افسوس ہوتاہے،اس علاقے میں ترقی کی اینٹ صرف ہم نے رکھی ہے،میرا تعلق اسی علاقے سے ہے اس لیے درد رکھتا ہوں۔چوہدری نثار نے کہاکہ علاقے کے ہر گاؤں میں بجلی پہنچائی،سکولوں کو اپ گریڈ کیا،مشرف نہیں چاہتا تھا کہ میں اسمبلی میں آؤں،علاقے کے عوام نے مجھے بار بار منتخب کیا،سیاسی زندگی میں کوئی کام نہیں کیا جس سے شرمندگی ہو۔انہوں نے کہاکہ کوئی نہیں کہتا کہ چونترہ کا نمائندہ نااہل،جاہل یاکرپٹ ہے،بھارتی وزیرداخلہ اسلام آباد آیا تو اس کو دلائل سے بھگادیا

کہیں سے اسلام اور پاکستان کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو اس کا جواب لازمی دیتا ہوں ،امریکا میں کھڑے ہوکر کہا تھا کہ مغرب کو اسلام فوبیاسے باہر نکلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ووٹ دیں نہ دیں،یہ آپ کی مرضی ہے،جھوٹوں کو بتائیں یہاں ترقی کی ہر اینٹ نثار نے رکھی ترقی کی اینٹ کا درد رکھنے والا رکھتاہے،مخالفین کی تقریروں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا،کرپشن کے ریکارڈ بنانے والی پارٹی آج کرپشن کے خلاف مہم چلارہی ہے۔۔۔۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…