پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)کے پی حکومت کا زبردست کارنامہ، قبائلی علاقوں میں ایسی چیز پر پابندی عائدکہ جان کر مسلمان خوشی سے جھوم اٹھیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا نے قبائلی علاقوں میں سود لینے پر پابندی عائد کردی۔نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق حکومت نے فاٹا میں سود لینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سود سے
متعلق ایکٹ نافذ کردیا ہے جس کے بعد قرضہ پر سود لینا جرم تصور ہوگا۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے فاٹا میں بھی سود سے متعلق ایکٹ نافذ کردیا ہے۔واضح رہے کہ فاٹا میں سات ایجنسیاں اور خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع کے قبائلی علاقے شامل ہیں جبکہ فاٹا میں خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع شامل ہیں۔