ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی میں جشن کا سماں ۔۔مسلم لیگ کے اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں جا ملے

datetime 21  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پی پی میں جشن کا سماں ہے کیونکہ مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر سابق رکن اسمبلی و ایڈوائزر وزیر اعلی پنجاب سید عرفان احمد گردیزی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود سےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔ سید عرفان گردیزی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو جنوبی پنجاب وسیب کے رہنے والے غریب عوام کسانوں اور مزدوروں کی نمائندہ جماعت ہےسیدعرفان گردیزی نے مزیدکہاکہ جس نے ہمیشہ ان کی آواز میں آواز ملا کر ا ن کا پورا پورا ساتھ دیا ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور اس کے ملکی و سیاسی اقدامات اور پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ آنے والے الیکشنز کی تیاریاں جا ری ہیں اور سید عرفان گردیزی کا کہنا ہےکہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے فلسفے کہ آگے بڑھائے گی اور آنے والا دور پارٹی چیئر مین بلاول بھٹوکی قیادت میں ملک کے اندر جمہوریت اور اداروں کی مضبوطی و عوامی ترقی و خوشحالی سمیت پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…