جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان سٹیل مل کو ٹھکانے لگانے کی تیاریاں،اصل کہانی کیا ہے؟’’بھائی‘‘ کے ’’بھائی‘‘ کوخط نے بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 20  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )چھوٹے بھائی کا بڑے بھائی کو خط،سٹیل مل کو لیز پر دینے کی حمایت کرنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے چیئرمین اسد عمر نے اپنے بڑے بھائی نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر کو نجکاری کمیشن لیز منصوبے کی تمام تر تفصیلات کمیٹی کے سامنے رکھنے کی ہدایت کر دی ۔

اسد عمر کی طرف سے چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کو لکھاگیا باضابطہ خط بھیج دیاگیا واضح رہے کہ نجکاری کمیشن نے سٹیل ملز کو لیز پر دینے کے بارے میں کمیٹی کی رائے طلب کی تھی: *خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومتی منصوبے کی تفصیلات سے آگاہی کے بعد ہی کمیٹی کیلئے کسی قسم کی رائے کا اظہار ممکن ہے،کمیٹی نے مسلسل آٹھ اجلاسوں میں اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کی عدم ادائیگی کا معاملہ اٹھایا۔حکومتی بے نیازی کا عالم یہ ہے کہ اس ضمن میں اس نے ٹس سے مس ہونا گوارا نہیں کیا۔کمیٹی نے 17 اگست2015 کے اجلاس میں پاکستان سٹیل مل کے بورڈ آف ڈائریکڑز میں قابل اور متعلقہ افراد کی شمولیت کی سفارش کی۔اسی اجلاس میں کمیٹی نے مل کے اثاثہ جات خصوصا گیارہ ہزار ایکڑ اراضی کی فروخت پر سختی سے پابندی کی سفارش کی،کمیٹی نے حکومت کو مل کی نجکاری کی بجائے اس کی مالی اعانت پر غورکرنے کی تجویز دی۔ 21 جولائی 2016 کے اجلاس میں مل کے سی ای او نے کمیٹی کو بتایا کہ مل کو گیس کی فراہمی بند کرکے انتہائی نقصان پہنچایا گیا۔سی ای او کے مطابق گیس جان بوجھ کر اس وقت منقطع کی گئی جب مل 65 فیصد پیداواری اہلیت حاصل کر چکی تھی ۔

سٹیل مل کو منافع بخش حالت میں لانے کے لیے77فیصد پیداواری اہلیت کی سطح تک لے جانے کی ضرورت تھی ۔جب مل اتنی بہترین پیداواری صلاحیت حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے تو اسکی فروخت کا کیا جواز ہے ۔کمیٹی نے متفقہ طور پر وزیر اعظم سے سٹیل مل کو بچانے اور اس قومی اثاثے کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھانے درخواست کی ،کمیٹی نے محسوس کیا کہ حکومت پاکستان سٹیل مل کی بحالی کے حوالے سے فیصلوں میں ناقابل فہم تاخیر برتتی آئی ہے ۔بدقسمتی سے حکومت نے اس قومی اثاثے سے ظالمانہ حد تک لاپرواہی کا اظہار کیا ہے ۔گزشتہ تین برسوں میں سٹیل مل کی صورتحال بد سے بد تر ہوئی اور نہ صرف اربوں کانقصان ہوابلکہ ملک کی صنعتی بنیادوں پر کڑی ضرب لگی

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…