کراچی(این این آئی) سندھ میں گورنر کی تعیناتی کا معاملہ ایک دلچسپ رخ اختیارکرتا جارہا ہے ،ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستاراپنے قریبی دوست احمد چنائے کو گورنر بنوانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابقفاروق ستار نے اس معاملے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کرکے گورنر کے تقرر کے لئے مشاورت میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور فاروق ستار کے درمیان اسی ہفتے ملاقات بھی متوقع ہے۔