جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

’’ہم سعودی عرب کیلئے یہ کام کریں گے‘‘ آرمی چیف جنرل باجوہ نے حجاز مقدس اہم پیغام بھجوا دیا

datetime 20  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفیر نے ملاقات کی،ملاقات میں دفاعی وتربیتی امور میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرزوق نے ملاقات کی۔ملاقات جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ہوئی۔ملاقات میں دفاعی و تربیتی امور میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کا دفاع بہت مقدم ہےاورہم دفاعی و تربیتی امور میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مل کر کام کریں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق سعودی سفیر عبداللہ مرزوق نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی جس دوران ممالک کے درمیان مختلف معاملات پر تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی اور تربیتی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا اور دفاع میں تعاون بڑھانے کے امور بھی زیر بحث آئے۔ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک آرمی سعودی عرب کے دفاع کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…