پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

بڑی ہائوسنگ سکیم کے نام پر اربوں کی کرپشن ۔۔ ہائی کورٹ نے اہم اقدام اٹھا لیا

datetime 20  جنوری‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے بے نظیر ہائوسنگ اسکیم کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کیس میں چیئرمین ہائوسنگ اسکیم منظر عباس کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں بے نظیر ہائوسنگ اسکیم میں ہونے والی مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت نیب کے پراسیکیوٹرنے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہاکہ

منظرعباس نے بحیثیت چیئرمین بے نظیر ہائوسنگ اسکیم کے نام پر بے گھر افراد کے لیے گھروں کی تعمیر کرنے کے منصوبے میں قومی خزانے سے اربوں روپے نکلوائے گئے لیکن اس کے باوجود گھر تعمیر نہیں ہوئے بلکہ کرپشن کی نذر کردیئے۔نیب کی جانب سے دلائل دینے کے بعد عدالت نے چئیرمین بے نظیر ہائوسنگ اسکیم منظرعباس کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف کرپشن کے شواہد پیش کیے گئے جس کے باعث انہیں ضمانت نہیں دے سکتے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے بے نظیر ہاوسنگ اسکیم کے تحت لاڑکانہ،قمبر شہداد کوٹ،بدین سمیت پانچ اضلاع میں غریبوں کے رہائشی منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…