پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

مریم نوازکون ساشرمناک کام کروارہی ہیں ،عمران خا ن نے سنگین الزام لگادیا

datetime 19  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم نوازشریف کو اس ملک کا سب سے بڑا کرپٹ آدمی کہتے ہیں اور اپنے اس موقف پر قائم ہیں۔”اگر آپ کرپٹ کو بڑا کرپٹ نہیں کہیں گے تو آپ ظلم کر رہے ہیں “۔مریم نواز لیگی وزراءاور دانیال عزیز کو مجھے گالیاں دینے کے بدلے وزارتیں دینے کا کہتی ہیں، دباؤ ڈال رہی ہے۔”مریم نواز دانیال سے پوچھتی ہیں کہ آج عمران خان کو گالیاں نکالیں یا نہیں تو وہ کہتے ہیں کہ بہت کوشش کی جس پر مریم کہتی ہیں کہ گالیاں نہیں دوگے تو وزیر نہیں بنائوں گی “۔ یہ واضح کردیناچاہتا ہوں کہ میڈیا کے سامنے مجھے برا بھلاکہنے سے سپریم کورٹ میں وزیراعظم نہیں بچ سکتے ،

لیگی رہنماؤں کا خیال ہے کہ مجھے بے ایمان شخص قراردے کر وہ نوازشریف کو احتساب سے بچالیں گے ، سپریم کورٹ کے فیصلے سے نیا پاکستان بنے گا۔پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن والا کام کر رہا ہوں ، سپریم کورٹ کے ججز کیس کو تفصیل سے سن رہے ہیں اور سب کو پورا ٹائم دے رہے ہیں۔’سپریم کورٹ کے فیصلے سے نیا پاکستان بنے گا “۔ آئی ایم ایف سے پچھلے تین سالوں میں جتنا قرضہ لیاگیا اتنا ہی پیسہ ملک سے باہر بھیجا گیا۔انکا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک دستاویز کے علاوہ ایسی کوئی دستاویز نہیں جس کی عدالت کو تصدیق کرانا پڑے۔چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے پارلیمنٹ میں کہا کہ میرے پاس دستاویز ہیں مگر انکے وکیل نے کوئی کاغذ عدالت میں نہیں دیا۔”نوازشریف اپنی تقریر سے پیچھے ہٹ رہے ہیں “۔ ہم جب دھرنا دے رہے تھے تو یہ کہتے تھے کہ پارلیمنٹ آئیںاور اب کہتے ہیں استثنیٰ دیا جائے ،”ہم کدھرجائیں “۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بھی سمجھ گیا ہے کہ اس کیس کے پاکستان پر بڑے اثرات ہونگے اور کس طرح کا پاکستان بنے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ن لیگ یہ تاثر دینا چاہتی ہے کہ اگر عمران خان کو برا بھلا کہو تو شائد نوازشریف پر کیس میں رعائت مل جائے۔”اگر میں غلط ہوں تو اسکا نوازشریف کے کیس سے کیا تعلق ہے “۔ انکو دوسروں کو برا بھلا کہنے کی عادت پڑچکی ہے مگر ہم کہتے ہیں کہ پاکستان کا پیسہ چوری ہوا مگر یہ کہتے ہیں کہ لندن فلیٹس ہمارے نہیں۔ ”ایشو یہ ہے کہ ملک کا سربراہ عوام کے پیسے کا نگران ہوتا ہے “۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ پہلی بار پھنس گئی ہے ، جب مان لیا کہ لند ن فلیٹس ہمارے ہیں تو منی ٹریل کا بتائیں کہ وہ کہاں ہے۔”آپ کو عدالت میں منی ٹریل دینی پڑیگی “۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…