ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

مریم نوازکے نام خریدی گئی جائیدادکی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش ،ایسے حقائق منظرعام پرآگئے کہ ہرشہری حیران رہ گیا

datetime 19  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں مریم نواز کے نام خریدی گئی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں۔ ان میں جائیداد خریدنے کی تاریخیں اور قانونی دستاویزات شامل ہیں تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کومخدوم علی خان نے بتایا والد نے بیٹی کے نام زمین خریدی، بیٹی نے قیمت ادا کی تو زمین کا انتقال ہوا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزاراحمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ نے پاناما پیپرز کیس کی سماعت کی ۔ پاناما پیپرز کیس میں سماعت کے دوران جسٹس آصف کھوسہ نے سوال کیا کہ کیا زمین والد نے بیٹی کے نام خریدی تھی؟مخدوم علی خان نے جواب دیا کہ والد نے بیٹی کے نام زمین خریدی،مریم نواز نے بعدازاں زمین کی قیمت ادا کی تو زمین کا انتقال ہوا۔مریم نوازکےنام خریدی گئی جائیداد کی تفصیلات شاہد حامدایڈووکیٹ نےکورٹ میں پیش کر دیں۔جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ زیر کفالت ہونیکی تعریف انکم ٹیکس قوانین اورعوامی نمائندگی ایکٹ میں نہیں،کیس کو مدنظر رکھ کر ہی زیر کفالت کی تعریف کوسمجھنا ہوگا۔ سپریم کورٹ میں پانامالیکس کی سماعت کے موقع پر شیخ رشید سمیت دیگر درخواست گزار موجودتھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…