ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

موسم کیسارہے گا؟محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی

datetime 19  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہیگا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، ژوب ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ05، میرکھانی04، دیر03، کالام، دروش، بالاکوٹ02، چترال01، مظفرآباد04، کوٹلی03، گڑھی دوپٹہ01، منگلا02، مری01ملی میٹر بارش اور مالم جبہ02انچ، کالام01 انچ، مری0.5انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ سکردومنفی12، گوپس منفی09، کالام، استور منفی08، پاراچنار منفی07، مالم جبہ، راولاکوٹ منفی06، قلات، بگروٹ میں درجہ حرارت منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہیگا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…