منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیمات ،خیبرپختونخوامیں نئی تاریخ رقم

datetime 18  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیمات کو لازمی مضمون قرار دے کر صوبے کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں مسلم طلباء کیلئے کلاس ون سے پانچویں جماعت تک قرآن مجید ( ناظرہ ) کی تعلیم حاصل کرنا جبکہ چھٹی کلاس سے دسویں جماعت تک قرآن پاک کے ترجمہ کی تعلیم حاصل کرنا لازمی ہو گا۔

اس سلسلے میں سمری کی صوبائی کابینہ سے پہلے وزیر اعلیٰ نے منظوری دے دی ہے جس پر عمل درآمد اگلے تعلیمی سیشن سے کیا جائے گا۔قرار داد مقاصد ( جو آرٹیکل 2الف کے تحت آئین کا ذیلی حصہ ہے) میں حکم دیا گیا ہے کہ پاکستان میں مسلمان لازمی طور پر قرآن پاک اور سنت نبویؐ میں درج اسلامی تعلیمات اور تقاضوں کے مطابق اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیاں گزاریں گے اور یہ آئین کے آرٹیکل 31میں درج پالیسی کے اصولوں میں سے ایک ہے کہ پاکستان کے مسلمانوں کو انفرادی اور اجتماعی طور پر اسلام کے بنیادی تصورات اور اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کا حکم دیا جائے اور انہیں قرآن پاک اور سنت نبویؐ کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے قرآن پاک کے معنی سمجھنے کے قابل بنایا جائے اور اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریاست پاکستان کے مسلمانوں کیلئے قرآن پاک اور اسلامیات کی تعلیم کو لازمی قرار دے گی اور عربی زبان سیکھنے کو سہل بنانے اور قرآن پاک کی درست اور اصلی معانی کے ساتھ اشاعت کو یقینی بناکر قرآن پاک اور اسلامیات کی تعلیمات کو عام بنائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…