اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنرل طارق اور ناصر الملک سے ملاقات،عمران خان نے حلف اُٹھالیا،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 18  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حلفاً کہتا ہوں جنرل طارق اور ناصر الملک سے کبھی نہیں ملا، نواز شریف کے خلاف سب سے بڑا ثبوت پاناما لیکس میں نام آنا ہے ، وہ اس کیس میں بری تو ہو سکتے ہیں لیکن باعزت بری نہیں ہو سکتے، وزیر اعظم کو اسمبلی کی تقریر جھوٹی ثابت ہونے کا ڈر ہے، اسی لئے استثنیٰ کے پیچھے بھاگ رہے ہیں،پاکستان کرپشن اور غربت میں ڈوب رہا ہے ۔منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی طاقتور کا احتساب نہیں ہوا،پاکستان کیلئے ایک فیصلہ کن مرحلہ ہے جو سپریم کورٹ میں ہورہا ہے یہ ایک تاریخ بن رہی ہے ، نوازشریف نے پارلیمنٹ میں کہا وہ اوران کا خاندان احتساب کیلئے تیار ہیں ،اپوزیشن نے کہا کہ احتساب ٹی اوآرز کے مطابق ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر اور ان کے بچوں کے بیان میں تضاد ہے ،وزیراعظم کے وکیل نے کہا منی ٹریل کی کوئی دستاویزات نہیں ہیں مگر وزیراعظم نے اسمبلی میں یہ کہا تھا کہ تمام دستاویزات موجود ہیں ،وزیراعظم کو ڈر ہے کہ اسمبلی کی تقریر جھوٹ ثابت ہوگئی تو نااہل ہو جائیں گے اس لئے استثنیٰ مانگ رہے ہیں اگر انہوں نے جھوٹ نہیں بولا تو انہیں استثنیٰ مانگنے کی کیا ضرورت ہے حالانکہ انہوں نے اسمبلی میں لکھی ہوئی تقریر پڑھی تھی ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف لندن کی پراپرٹی چھپانے کیلئے بھی جھوٹ بول رہے ہیں ،لندن فلیٹس تو کچھ بھی نہیں ان کی اور بھی بہت زیادہ جائیدادیں ہیں ، عوام کا پیسہ چوری ہوا ہے وزیراعظم کو اس کا جواب دینا پڑے گا کیونکہ حقیقی جمہوریت میں سربراہ جوابدہ ہوتا ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم کا نام آنا ہی ان کے خلاف سب سے بڑا ثبوت ہے ،آئی سی آئی جے کے مطابق مریم نوازلندن فلیٹس کی مالک ہیں ،نوازشریف نے سب جائیداد اپنے بچوں کے نام پر رکھی ہوئی ہے ،پاکستان کرپشن اور غربت میں ڈوب رہا ہے جبکہ ایک چھوٹا سا طبقہ پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر لے جا رہا ہے ، حسن نواز650کروڑ روپے کے فلیٹ میں رہتے ہیں ،

انہوں نے کہا کہ پہلی بار جاوید ہاشمی کے بیان پر زبان کھولتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حلفاً کہتا ہوں جنرل طارق اور ناصر الملک سے کبھی نہیں ملااور عدالت کے ذریعے مارشل لاء لگ ہی نہیں سکتا ،ہم نے آئندہ الیکشن کی تیاری شروع کر دی ہے اور ہم شہباز شریف کے خلاف بھی کیس دائر کرنے جا رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…