اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی اسلام آباد کی رپورٹ میں تصدیق کردی ہےکہ محمد اعظم اور نصرت بی بی ہی طیبہ کے حقیقی والدین ہیں اور ان کا تعلق جڑانوالہ کے نواحی گاؤں سے ہے۔ فرانزک ایجنسی ڈی این اے رپورٹ جلد پولیس کے حوالے کرے گی جو سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق طیبہ کے والدین محمد اعظم اور نصرت بی بی اس کو لیکر روپوش ہوئے تو 5 جنوری کو کمالیہ کی کوثر بی بی بچی کی پہلی دعویدار والدہ بن کر سامنے آئی اور پھر اس کے بعد یکے بعد دیگرے پانچ مبینہ والدین اور ایک دادی منظر عام پر آئی۔طیبہ کواسلام آبادپولیس نے 8جنوری کو اسلام آباد کے برما ٹاؤن سے بازیاب ہوئی اور 11 تاریخ کو چیف جسٹس کے سو موٹو نوٹس پر اسے سپریم کورٹ میں پیش کیا گیاجبکہ طیبہ کوکل سپریم کورٹ پیش کیاجائے گا۔